Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या तुम ने नहीं देखा कि जो कोई भी आकाशों और धरती में है, अल्लाह की तसबीह (गुणगान) कर रहा है और पंख पसारे हुए पक्षी भी? हर एक अपनी नमाज़ और तसबीह से परिचित है। अल्लाह भली-भाँति जानता है जो कुछ वे करते हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ یقینااﷲ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرتا ہے جوآسمانوں اور زمین میں ہے اورپرندے بھی جوپر پھیلائے ہوئے ہیں؟ ہرایک نے یقینااپنی نمازاوراپنی تسبیح کو جان لیا ہے اوراﷲ تعالیٰ خوب جاننے والا ہے جو کچھ بھی وہ کرتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

دیکھتے نہیں کہ اللہ ہی کی تسبیح کرتے ہیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور پرندے بھی پروں کو پھیلائے ہوئے! ہر ایک کو اپنی نماز اور تسبیح معلوم ہے اور اللہ باخبر ہے اس چیز سے ، جو وہ کر رہے ہیں ۔

By Hussain Najfi

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہیں اللہ کی تسبیح کرتے ہیں اور پر پھیلائے ہوئے پرندے بھی ہر ایک اپنی اپنی ( مخصوص ) نماز و تسبیح کو جانتا ہے ۔

By Moudoodi

74 کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ کی تسبیح کر رہے ہیں وہ سب جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور وہ پرندے جو پر پھیلائے اڑ رہے ہیں؟ ہر ایک اپنی نماز اور تسبیح کا طریقہ جانتا ہے ، اور یہ سب جو کچھ کرتے ہیں اللہ اس سے با خبر رہتا ہے ۔

By Mufti Naeem

۔ ( اے مخاطب! ) کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ جو ( مخلوقات ) آسمانوں اور زمین میں ہیں بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) کی تسبیح کرتی ہیں اور پر پھیلائے ہوئے پرندے ( بھی ) تحقیق سب اپنی نماز اور تسبیح ( کے طریقے ) کوجانتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) جانتے ہیں جو کچھ وہ کرتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

کیا تم نے دیکھا نہیں کہ آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہیں اللہ ہی کی تسبیح کرتے ہیں ، اور وہ پرندے بھی جو پر پھیلائے ہوئے اڑتے ہیں ۔ ہر ایک کو اپنی نماز اور اپنی تسبیح کا طریقہ معلوم ہے ۔ ( ٣٨ ) اور اللہ ان کے سارے کاموں سے پوری طرح باخبر ہے ۔

By Noor ul Amin

اے نبی ! کیا تم دیکھتے نہیں کہ زمین وآسمان میں پائی جانے والی تمام مخلوقات اور فضامیں پر پھیلاتے ہوئے پر ندے یہ سب اللہ ہی کی تسبیح کررہے ہیں ہرمخلوق کو اپنی تسبیح معلوم ہےجو وہ کرتے ہیں ، اللہ سب جانتا ہے

By Kanzul Eman

کیا تم نے نہ دیکھا کہ اللہ کی تسبیح کرتے ہیں جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہیں اور پرندے ( ف۹٦ ) پر پھیلائے سب نے جان رکھی ہے اپنی نماز اور اپنی تسبیح ، اور اللہ ان کے کاموں کو جانتا ہے ،

By Tahir ul Qadri

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو کوئی بھی آسمانوں اور زمین میں ہے وہ ( سب ) اللہ ہی کی تسبیح کرتے ہیں اور پرندے ( بھی فضاؤں میں ) پر پھیلائے ہوئے ( اسی کی تسبیح کرتے ہیں ) ، ہر ایک ( اللہ کے حضور ) اپنی نماز اور اپنی تسبیح کو جانتا ہے ، اور اللہ ان کاموں سے خوب آگاہ ہے جو وہ انجام دیتے ہیں