Islamic Sayings Islamic Sayings
Blog
Books
Views 1
Create Image Ask Question
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Tip: Tap to favorite, enable Selection Mode to multi-copy or multi-favorite.
Login to save favorites
By Moulana Palanpuri

उन के लिए उस में वह सबकुछ होगा, जो वे चाहेंगे। उस में वे सदैव रहेंगे। यह तुम्हारे रब के ज़िम्मे एक ऐसा वादा है जो प्रार्थनीय है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اس میں ان کے لیے وہ سب کچھ ہو گا جووہ چاہیں گے،ہمیشہ رہنے والے ہیں،آپ کے رب کے ذمہ ایک ایساوعدہ ہے جس کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اس میں ان کیلئے وہ سب کچھ ہوگا ، جو وہ چاہیں گے ، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔ یہ تیرے رب کا وعدہ ہے ، جس کے ایفاء کی اس پر حتمی ذمہ داری ہے ۔

By Hussain Najfi

اس میں ان کیلئے وہ سب کچھ ہوگا جو وہ چاہیں گے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے اور ایک وعدہ جو آپ کے رب کے ذمہ ہے جس کے متعلق سوال کیا جائے گا ۔

By Moudoodi

جس میں ان کی ہر خواہش پوری ہوگی ، جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ، جس کا عطا کرنا تمہارے رب کے ذمے ایک واجب الادا وعدہ ہے ۔ 23

By Mufti Naeem

ان کے لیے وہاں جو چاہیں گے وہ ( سب کچھ ) ہوگا ہمیشہ کے لیے ( اس میں رہیں گے ) یہ وعدہ آپ کے رب کے ذمے ہے جس کے بارے میں درخواست کی جائے ۔

By Mufti Taqi Usmani

وہاں انہیں ہمیشہ ہمیشہ بستے ہوئے ہر وہ چیز ملے گی جو وہ چاہیں گے ۔ یہ وہ ذمہ دارانہ وعدہ ہے جو تمہارے رب نے اپنے اوپر لازم کرلیا ہے ۔

By Noor ul Amin

وہاں انہیںجو چاہیں گے ملے گاوہ ہمیشہ اس میں رہیں گے ، یہ تمہارے رب کے ذ مہ وعدہ ہے جو قابل درخواست ہے ( یعنی اہل ایمان والے اللہ سے اس کی درخواست کرسکتے ہیں )

By Kanzul Eman

ان کے لیے وہاں من مانی مرادیں ہیں جن میں ہمیشہ رہیں گے ، تمہارے رب کے ذمہ وعدہ ہے مانگا ہوا ، ( ف۲۸ )

By Tahir ul Qadri

ان کے لئے ان ( جنتوں ) میں وہ ( سب کچھ میسّر ) ہوگا جو وہ چاہیں گے ( اس میں ) ہمیشہ رہیں گے ، یہ آپ کے رب کے ذمۂ ( کرم ) پر مطلوبہ وعدہ ہے ( جو پورا ہو کر رہے گا )

266x220

266x220

266x220

266x220

545x220

545x220