Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और तुम से पहले हम ने जितने रसूल भी भेजे हैं, वे सब खाना खाते और बाज़ारों में चलते-फिरते थे। हम ने तो तुम्हें परस्पर एक को दूसरे के लिए आज़माइश बना दिया है, "क्या तुम धैर्य दिखाते हो?" तुम्हारा रब तो सब कुछ देखता है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورہم نے آپ سے پہلے کوئی رسول نہیں بھیجے مگروہ سب کھانا کھاتے تھے اور بازاروں میں چلتے تھے۔اورہم نے تمہیں ایک دوسرے کی آزمائش کا ذریعہ بنایاہے،کیاتم صبرکرتے ہو؟ اورآپ کا رب ہمیشہ سے ہی سب کچھ دیکھنے والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے تم سے پہلے رسولوں میں سے جن کو بھی بھیجا ، وہ کھانا بھی کھاتے تھے اور بازاروں میں چلتے پھرتے بھی تھے اور ہم نے تم کو ایک دوسرے کیلئے آزمائش بنایا ہے تو بولو ، صبر کرتے ہو؟ اور تمہارا رب سب دیکھ رہا ہے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) ہم نے آپ سے پہلے جتنے رسول بھیجے ہیں وہ جو سب کھانا بھی کھاتے تھے اور بازاروں میں چلتے پھرتے بھی تھے اور ہم نے تم کو ایک دوسرے کیلئے ذریعہ آزمائش بنایا ہے کیا تم صبر کروگے؟ اور آپ کا پروردگار بڑا دیکھنے والا ہے ۔

By Moudoodi

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم سے پہلے جو رسول بھی ہم نے بھیجے تھے وہ سب بھی کھانا کھانے والے اور بازاروں میں چلنے پھرنے والے لوگ ہی تھے ۔ 29 دراصل ہم نے تم لوگوں کو ایک دوسرے کے لیے آزمائش کا ذریعہ بنا دیا ہے ۔ 30 کیا تم صبر کرتے ہو؟ 31 تمہارا رب سب کچھ دیکھتا ہے ۔ 32 ؏ 2

By Mufti Naeem

اور ( اے محبوب ﷺ ) ہم نے آپ سے پہلے کسی رسول کو نہیں بھیجا مگر یہ کہ بلاشبہ وہ کھانا کھاتے اور بازاروں میں چلتے پھرتے تھے اور ( اے لوگو ) ہم نے تم میں سے بعض کو بعض کے لیے ( ذریعۂ ) آزمائش بنایا ( تو ) کیا تم صبر کروگے اور آپ کے رب خوب دیکھنے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) ہم نے تم سے پہلے جتنے پیغمبر بھیجے ، وہ سب ایسے تھے کہ کھانا بھی کھاتے تھے اور بازاروں میں بھی چلتے پھرتے تھے ، اور ہم نے تم لوگوں کو ایک دوسرے کی آزمائش کا ذریعہ بنایا ہے ۔ بتاؤ کیا صبر کرو گے؟ ( ٥ ) اور تمہارا پروردگار ہر بات دیکھ رہا ہے ۔

By Noor ul Amin

اور ( اے نبی! ) ہم نے آپ سے پہلے جتنے بھی رسول بھیجے وہ سب کھاناکھاتے اور بازاروں میں چلتے پھرتے تھے ، اور ہم نے تم میں سے بعض کو بعض کے لئے آزمائش کا ذریعہ بنادیا ہے ( تاکہ دیکھیں ) کیا تم صبرکرتے ہو؟اورآپ کا رب سب کو اچھی طرح دیکھ رہا ہے

By Kanzul Eman

اور ہم نے تم سے پہلے جتنے رسول بھیجے سب ایسے ہی تھے کھانا کھاتے اور بازاروں میں چلتے ( ف۳٦ ) اور ہم نے تم میں ایک کو دوسرے کی جانچ کیا ہے ( ف۳۷ ) اور اے لوگو! کیا تم صبر کرو گے ( ف۳۸ ) اور اے محبوب! تمہارا رب دیکھتا ہے ( ف۳۹ )

By Tahir ul Qadri

اور ہم نے آپ سے پہلے رسول نہیں بھیجے مگر ( یہ کہ ) وہ کھانا ( بھی ) یقیناً کھاتے تھے اور بازاروں میں بھی ( حسبِ ضرورت ) چلتے پھرتے تھے اور ہم نے تم کو ایک دوسرے کے لئے آزمائش بنایا ہے ، کیا تم ( آزمائش پر ) صبر کرو گے؟ اور آپ کا رب خوب دیکھنے والا ہے