क्या तुम ने अपने रब को नहीं देखा कि कैसे फैलाई छाया? यदि चाहता तो उसे स्थिर रखता। फिर हम ने सूर्य को उस का पता देने वाला बनाया,
کیاآپ نے اپنے رب کونہیں دیکھاکہ اُس نے سائے کو کس طرح پھیلادیاہے؟ اور اگروہ چاہتاتواُسے ضرورساکن بنادیتاپھرہم نے سورج کواُس پردلیل بنایا۔
کیا تم نے اپنے رب کی اس قدرت کی طرف نگاہ نہیں کی کہ کس طرح وہ سایہ کو پھیلا دیتا ہے اور اگر وہ چاہتا تو اس کو اسی طرح ساکن چھوڑ دیتا ۔ پھر ہم سورج کو اس پر ایک دلیل راہ بناتے ہیں ۔
کیا تم نے اپنے پروردگار کی ( قدرت کی ) طرف نہیں دیکھا کہ اس نے سایہ کو کیونکر پھیلایا ہے؟ اور اگر وہ چاہتا تو اسے ( ایک جگہ ) ٹھہرا ہوا بنا دیتا ۔ پھر ہم نے سورج کو اس پر دلیل راہ بنایا ۔
تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارا رب کس طرح سایہ پھیلا دیتا ہے؟ اگر وہ چاہتا تو اسے دائمی سایہ بنا دیتا ۔ ہم نے سورج کو اس پر دلیل 58 بنایا ،
۔ ( اے مخاطب ) کیا آپ نے اپنے رب کی ( اس قدرت کی ) طرف نہیں دیکھا کہ اس نے کس طرح سائے کو ( لمبا کرکے ) پھیلا دیا ہے اور اگر وہ چاہتے تو اس کو ( بے حرکت ) ٹھہرائے رکھتے پھر ہم نے سورج کو اس ( سائے ) پر دلیل بنادیا ہے ۔
کیا تم نے اپنے پروردگار ( کی قدرت ) کو نہیں دیکھا کہ وہ کس طرح سائے کو پھیلا تا ہے؟ اور اگر وہ چاہتا تو اسے ایک جگہ ٹھہرا دیتا ۔ پھر ہم نے سورج کو اس کے لیے رہنما بنا دیا ہے ۔
آپ دیکھتے نہیں کہ تمہارارب کس طرح سایہ پھیلا دیتا ہے اگر وہ چاہتا تو اسے وہیں ساکن رہنے دیتا پھر ہم نے سورج کو اس پر رہنما ئی کرنے والا بنادیا
اے محبوب! کیا تم نے اپنے رب کو نہ دیکھا ( ف۸۳ ) کہ کیسا پھیلا سایہ ( ف۸٤ ) اور اگر چاہتا تو اسے ٹھہرایا ہوا کردیتا ( ف۸۵ ) پھر ہم نے سورج کو اس پر دلیل کیا ،
کیا آپ نے اپنے رب ( کی قدرت ) کی طرف نگاہ نہیں ڈالی کہ وہ کس طرح ( دوپہر تک ) سایہ دراز کرتا ہے اور اگر وہ چاہتا تو اسے ضرور ساکن کر دیتا پھر ہم نے سورج کو اس ( سایہ ) پر دلیل بنایا ہے