Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कहो, "उसे अवतरित किया है उस ने, जो आकाशों और धरती के रहस्य जानता है। निश्चय ही वह बहुत क्षमाशील, अत्यन्त दयावान है।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں اس کونازل کیاہے اُس نے جو آسمانوں اور زمین کے راز جانتا ہے، یقیناوہ بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

ان سے کہہ دو کہ اس کو اس نے اتارا ہے جو آسمانوں اور زمین کے بھید کو جانتا ہے ۔ بیشک وہ بڑا ہی مغفرت فرمانے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

آپ ( ص ) کہہ دیجئے! کہ اس ( قرآن ) کو اس ( خدا ) نے نازل کیا ہے جو آسمانوں اور زمین کے رازوں کو جانتا ہے ۔ بےشک وہ بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان سے کہو کہ ” اسے نازل کیا ہے اس نے جو زمین اور آسمانوں کا بھید جانتا ہے ۔ 12 ” حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑا غفور و رحیم ہے ۔ 13

By Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے اس ( قرآن ) کو اس ( ذات ) نے نازل فرمایا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ( ہر چیز کے ) رازوں سے واقف ہے ، بلاشبہ وہ مغفرت کرنے رحم کرنے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : یہ کلام تو اس ( اللہ ) نے نازل کیا ہے جو ہر بھید کو پوری طرح جانتا ہے ، آسمانوں میں بھی ، زمین میں بھی ۔ بیشک وہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

By Noor ul Amin

اے نبی!آپ کہہ دیجئے کہ قرآن کو اس ذات نے نازل کیا ہےجو زمین و آسمان کے رازجانتا ہے ، اور وہ یقینابخشنے والارحم کرنے والا ہے

By Kanzul Eman

تم فرماؤ اسے تو اس نے اتارا ہے جو آسمانوں اور زمین کی ہر بات جانتا ہے ( ف۱۳ ) بیشک وہ بخشنے والا مہربان ہے ( ف۱٤ )

By Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: اِس ( قرآن ) کو اُس ( اللہ ) نے نازل فرمایا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ( موجود ) تمام رازوں کو جانتا ہے ، بیشک وہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے