Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जो अल्लाह के साथ किसी दूसरे इष्ट-पूज्य को नहीं पुकारते और न नाहक़ किसी जीव को जिस (के क़त्ल) को अल्लाह ने हराम किया है, क़त्ल करते हैं। और न वे व्यभिचार करते हैं - जो कोई यह काम करे तो वह गुनाह के वबाल से दोचार होगा

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجواﷲ تعالیٰ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہیں پکارتے اور جس جان کو اﷲ تعالیٰ نے حرام کیاہے اُسے قتل نہیں کرتے مگرحق کے ساتھ اوروہ زنانہیں کرتے اور جو شخص یہ کام کرے گاوہ سخت گناہ کوملے گا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جو نہ اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو معبود پکارتے اور نہ اس جان کو ، جس کو اللہ نے حرام ٹھہرایا ، بغیر کسی حق کے قتل کرتے اور نہ بدکاری کرتے اور جو کوئی ان باتوں کا مرتکب ہوگا ، وہ اپنے گناہوں کے انجام سے دوچار ہوگا ۔

By Hussain Najfi

اور ( یہ ) وہ لوگ ہیں جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کی پوجا نہیں کرتے اور نہ ( ہی ) کسی ایسی جان کو قتل کرتے ہیں جسے بغیرِ حق مارنا اللہ نے حرام فرمایا ہے اور نہ ( ہی ) بدکاری کرتے ہیں ، اور جو شخص یہ کام کرے گا وہ سزائے گناہ پائے گا

By Moudoodi

جو اللہ کے سوا کسی اور معبود کو نہیں پکارتے ، اللہ کی حرام کی ہوئی کسی جان کو ناحق ہلاک نہیں کرتے ، اور نہ زنا کے مرتکب ہوتے ہیں 84 ۔ ۔ ۔ ۔ یہ کام جو کوئی کرے وہ اپنے گناہ کا بدلہ پائے گا ،

By Mufti Naeem

اور جو اللہ ( تعالیٰ ) کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے اور جس شخص کے قتل کو اللہ ( تعالیٰ ) نے حرام کیا ہے اس کو قتل نہیں کرتے مگر حق پر ( حکم شرع کے مطابق ) اور وہ زنا نہیں کرتے اور جو شخص ایسے کام کرے گا سخت گناہ ( وعذاب ) میں جا پڑے گا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جو اللہ کے ساتھ کسی بھی دوسرے معبود کی عبادت نہیں کرتے ، اور جس جان کو اللہ نے حرمت بخشی ہے ، اسے ناحق قتل نہیں کرتے ، اور نہ وہ زنا کرتے ہیں ، اور جو شخص بھی یہ کام کرے گا ، اسے اپنے گناہ کے وبال کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

By Noor ul Amin

اور اللہ کے ساتھ کسی او ر معبود کو نہیں پکارتے نہ ہی اللہ کی حرام کی ہوئی کسی جان کو نا حق قتل کر تے ہیں اور نہ ہی زناکرتے ہیں اور جو شخص ایسے کام کرے گا ان کی سزاپاکے رہیگا

By Kanzul Eman

اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پوجتے ( ف۱۲۲ ) اور اس جان کو جس کی اللہ نے حرمت رکھی ( ف۱۲۳ ) ناحق نہیں مارتے اور بدکاری نہیں کرتے ( ف۱۲٤ ) اور جو یہ کام کرے وہ سزا پائے گا ،

By Tahir ul Qadri

اور ( یہ ) وہ لوگ ہیں جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کی پوجا نہیں کرتے اور نہ ( ہی ) کسی ایسی جان کو قتل کرتے ہیں جسے بغیرِ حق مارنا اللہ نے حرام فرمایا ہے اور نہ ( ہی ) بدکاری کرتے ہیں ، اور جو شخص یہ کام کرے گا وہ سزائے گناہ پائے گا