Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जो ख़र्च करते हैं तो न अपव्यय करते हैं और न ही तंगी से काम लेते हैं, बल्कि वे इन के बीच मध्यमार्ग पर रहते हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور وہ لوگ کہ جب خرچ کرتے ہیں تونہ فضول خرچی کرتے ہیں اورنہ کنجوسی کرتے ہیں اوراُن کا خرچ اس کے درمیان اعتدال پر ہوتا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جن کا حال یہ ہے کہ جب وہ خرچ کرتے ہیں تو نہ اسراف کرتے اور نہ تنگی اور اس کے درمیان کی معتدل راہ اختیار کرتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور ( یہ ) وہ لوگ ہیں کہ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ بے جا اڑاتے ہیں اور نہ تنگی کرتے ہیں اور ان کا خرچ کرنا ( زیادتی اور کمی کی ) ان دو حدوں کے درمیان اعتدال پر ( مبنی ) ہوتا ہے

By Moudoodi

جو خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں نہ بخل ، بلکہ ان کا خرچ دونوں انتہاؤں کے درمیان اعتدال پر قائم رہتا 83 ہے ۔

By Mufti Naeem

اور جو جس وقت خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں اور نہ تنگی کرتے ہیں بلکہ ( ان کا خرچ ) اس کے درمیان اعتدال کے ساتھ ہوتا ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جو خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں ، نہ تنگی کرتے ہیں ، بلکہ ان کا طریقہ اس ( افراط و تفریط ) کے درمیان اعتدال کا طریقہ ہے ۔

By Noor ul Amin

اور وہ لوگ جو خرچ کرتے ہیں تو وہ نہ ہی فضول خرچی کرتے ہیں اور نہ ( اپنے آپ کو ) تنگی میں ڈالتے ہیں بلکہ انکاخرچ ان دونوں انتہائوں کے درمیان اعتدال پر ہوتا ہے

By Kanzul Eman

اور وہ کہ جب خرچ کرتے ہیں نہ حد سے بڑھیں اور نہ تنگی کریں ( ف۱۲۰ ) اور ان دونوں کے بیچ اعتدال پر رہیں ( ف۱۲۱ )

By Tahir ul Qadri

اور ( یہ ) وہ لوگ ہیں کہ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ بے جا اڑاتے ہیں اور نہ تنگی کرتے ہیں اور ان کا خرچ کرنا ( زیادتی اور کمی کی ) ان دو حدوں کے درمیان اعتدال پر ( مبنی ) ہوتا ہے