या इस की ओर कोई ख़ज़ाना ही डाल दिया जाता या इस के पास कोई बाग़ होता, जिस से यह खाता।" और इन ज़ालिमों का कहना है, "तुम लोग तो बस एक ऐसे व्यक्ति के पीछे चल रहे हो जो जादू का मारा हुआ है!"
یا اس کے پاس کوئی خزانہ ہی ڈال دیا جاتایااس کے پاس کوئی باغ ہوتا جس سے وہ کھاتا اور ظالموں نے کہاکہ تم توایک سحرزدہ آدمی کے پیچھے چلتے ہو۔
یا اس کیلئے کوئی خزانہ اتارا جاتا یا اس کیلئے کوئی باغ ہوتا ، جس سے وہ اپنی معاش حاصل کرتا؟ اور ان ظالموں نے کہا کہ تم لوگ تو بس ایک سحر زدہ شخص کے پیچھے لگ لیے ہو ۔
یا اس پر کوئی خزانہ اتارا جاتا یا اس کے لئے کوئی باغ ہی ہوتا جس سے یہ کھاتا؟ اور ظالموں نے تو ( یہاں تک ) کہہ دیا کہ تم ایک ایسے شخص کی پیروی کر رہے ہو جس پر جادو کیا گیا ہے ۔
یا اور کچھ نہیں تو اس کے لیے کوئی خزانہ ہی اتار دیا جاتا ، یا اس کے پاس کوئی باغ ہی ہوتا جس سے یہ ﴿اطمینان کی﴾ روزی حاصل کرتا ۔ 16 ” اور ظالم کہتے ہیں ” تم لوگ تو ایک سحر زدہ آدمی 17 کے پیچھے لگ گئے ہو ۔ ”
یا اس کی طرف کوئی ( غیبی ) خزانہ ڈالا جاتا یا اس کے لیے کوئی باغ ہوتا جس سے یہ کھاتا ( اور روزی پاتا ) اور ظالم لوگوں نے ( ایمان والو سے ) کہا تم تو فقط ایک جادو کیے ہوئے آدمی کی پیروی کررہے ہو ۔
یا اس کے اوپر کوئی خزانہ ہی آپڑتا ، یا اس کے پاس کوئی باغ ہوتا جس میں سے یہ کھایا کرتا ۔ اور یہ ظالم ( مسلمانوں سے ) کہتے ہیں کہ : تم جس کے پیچھے چل رہے ہو ، وہ اور کچھ نہیں ، بس ایک شخص ہے جس پر جادو ہوگیا ہے ۔
اس پر کوئی خزانہ ہی اتاردیاجاتایااس کاکوئی باغ ہی ہوتاجس سے یہ ( اطمینان کی ) روزی کھاسکتا ، اور ظالم کہتے ہیں کہ ’’ تم ایک جادوگرآدمی کے پیچھے لگ گئے ہو‘‘
یا غیب سے انھیں کوئی خزانہ مل جاتا یا ان کا کوئی باغ ہوتا جس میں سے کھاتے ( ف۱۸ ) اور ظالم بولے ( ف۱۹ ) تم تو پیروی نہیں کرتے مگر ایک ایسے مرد کی جس پر جادو ہوا ( ف۲۰ )
یا اس کی طرف کوئی خزانہ اتار دیا جاتا یا ( کم از کم ) اس کا کوئی باغ ہوتا جس ( کی آمدنی ) سے وہ کھایا کرتا اور ظالم لوگ ( مسلمانوں ) سے کہتے ہیں کہ تم تو محض ایک سحر زدہ شخص کی پیروی کر رہے ہو