कहा, ऐसा तो मुझ से उस समय हुआ जबकि मैं चूक गया था
موسیٰ نے کہا: ’’میں نے یہ کام تب کیا تھااورجب میں راستہ گم کرنے والوں میں سے تھا۔
( موسیٰ نے ) جواب دیا کہ میں نے یہ اس وقت کیا اور میں خطاواروں میں سے تھا ۔
موسیٰ نے کہا: ہاں میں نے وہ کام اس وقت کیا تھا جب میں راستہ سے بھٹکا ہوا تھا ۔
موسی ( علیہ السلام ) نے جواب دیا ” اس وقت وہ کام میں نے نا دانستگی میں کر دیا تھا ۔ 16
۔ ( حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ) فرمایا ( ہاں ) وہ کام میں نے اچانک ( ناگہاں ) کیا تھا اور حالت یہ تھی کہ میں ( اس کے انجام سے ) بے خبر تھا
موسی نے کہا : اس وقت وہ کام میں ایسی حالت میں کر گذرا تھا کہ مجھے پتہ نہیں تھا ۔ ( ٧ )
موسیٰ نے کہا:وہ کام ( یعنی ایک قتل ) تومیں نے اس وقت کیا تھاجب کہ میں راہ بھولے ہوئے لوگوں میں سے تھا
موسیٰ نے فرمایا میں نے وہ کام کیا جب کہ مجھے راہ کی خبر نہ تھی ( ف۲۳ )
۔ ( موسٰی علیہ السلام نے ) فرمایا: جب میں نے وہ کام کیا میں بے خبر تھا ( کہ کیا ایک گھونسے سے اس کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے )