और जो ईमान वाले तुम्हारे अनुयायी हो गए हैं, उन के लिए अपनी भुजाएँ बिछाए रखो
اور آپ مومنوں میں سے جوآپ کے پیچھے چلیں ان کیلئے اپنے بازو جھکائے رکھیں۔
اور جن اہل ایمان نے تمہاری پیروی کی ہے ، ان کیلئے اپنی شفقت کے بازو جھکائے رکھو ۔
اور جو اہلِ ایمان آپ کی پیروی کریں ان کیلئے اپنا بازو جھکاؤ ( ان کے ساتھ تواضع و فروتنی سے پیش آؤ ) ۔
اور ایمان لانے والوں میں سے جو لوگ تمہاری پیروی اختیار کریں ان کے ساتھ تواضع سے پیش آؤ ،
اور ( تواضع سے ) اپنے بازو ان ایمان والوں کے لیے پھیلادیجیے جنہوں نے آپ ( ﷺ ) کی پیروی کی ہے
اور جو مومن تمہارے پیچھے چلیں ، ان کے لیے انکساری کے ساتھ اپنی شفقت کا بازو جھکا دو ۔
اورایمان لانے والوں میں سے جو آپ کی پیروی کریں ان سے نرمی سے پیش آ یئے
اور اپنی رحمت کا بازو بچھاؤ ( ف۱۷۹ ) اپنے پیرو مسلمانوں کے لیے ( ف۱۸۰ )
اور آپ اپنا بازوئے ( رحمت و شفقت ) ان مومنوں کے لئے بچھا دیجئے جنہوں نے آپ کی پیروی اختیار کر لی ہے