Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वे नहीं जो ईमान लाए और उन्होंने अच्छे कर्म किए और अल्लाह को अधिक याद किया। और इस के बाद कि उन पर ज़ुल्म किया गया तो उन्होंने उस का प्रतिकार किया और जिन लोगों ने ज़ुल्म किया, उन्हें जल्द ही मालूम हो जाएगा कि वे किस जगह पलटते हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

سوائے اُن کے جوایمان لائے اورجنہوں نے اچھے کام کیے اور اﷲ تعالیٰ کوکثرت سے یادکیا اور انہوں نے بدلہ لیا اس کے بعدکہ اُن پرظلم کیا گیا اور جنہوں نے ظلم کیا وہ جلد ہی جان لیں گے کہ وہ کس لوٹنے کی جگہ پرلوٹ کرجانے والے ہیں؟

By Amin Ahsan Islahi

بس وہ اس سے مستثنیٰ ہیں جو ایمان لائے ، جنہوں نے نیک اعمال کیے ، جنہوں نے اللہ کو زیادہ سے زیادہ یاد کیا اور جنہوں نے بدلہ لیا بعد اس کے کہ ان پر ظلم ہوا اور یہ جنہوں نے ظلم کیا ہے ، عنقریب جان لیں گے کہ ان کا ٹھکانا کیا ہوتا ہے ۔

By Hussain Najfi

سوائے ان کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے اور بکثرت اللہ کا ذکر کیا اور بعد اس کے کہ ان پر ظلم ہوا انہوں نے بدلہ لیا اور جن لوگوں نے ظلم کیا انہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ وہ کس جگہ لوٹ کر جا رہے ہیں؟

By Moudoodi

بجز ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور اللہ کو کثرت سے یاد کیا ، اور جب ان پر ظلم کیا گیا تو صرف بدلہ لے لیا 145 ۔ ۔ ۔ ۔ اور ظلم کرنے والوں کو عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ وہ کس انجام سے دوچار ہوتے ہیں ۔ 146 ؏11

By Mufti Naeem

سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال اختیار کیے اور انہوں نے کثرت سے اللہ ( تعالیٰ ) کا ذکر کیا اور ( ان پر ) ظلم کیے جانے کے بعد انہوں نے انتقام لیا اور عنقریب وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا جان لیں گے کہ وہ کون سی لوٹنے کی جگہ نوٹ کرجاتے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

ہاں مگر وہ لوگ مستثنی ہیں جو ایمان لائے ، اور انہوں نے نیک عمل کیے ، اور اللہ کو کثرت سے یاد کیا ، اور اپنے اوپر ظلم ہونے کے بعد اس کا بدلہ لیا ۔ ( ٥٤ ) اور ظلم کرنے والوں کو عنقریب پتہ چل جائے گا کہ وہ کس انجام کی طرف پلٹ رہے ہیں ۔

By Noor ul Amin

سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لے آئے اور نیک اعمال کئے اور اللہ کو بکثرت یادکرتے رہے اور جب ان پر ظلم ہواتوانہوں نے بدلہ لے لیا اور عنقریب ان ظالموں کو معلوم ہو جائے گاکہ وہ کس ( بڑے ) انجام سے دوچارہوتے ہیں

By Kanzul Eman

مگر وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ( ف۱۹۱ ) اور بکثرت اللہ کی یاد کی ( ف۱۹۲ ) اور بدلہ لیا ( ف۱۹۳ ) بعد اس کے کہ ان پر ظلم ہوا ( ف۱۹٤ ) اور اب جاننا چاہتے ہیں ظالم ( ف۱۹۵ ) کہ کس کروٹ پر پلٹا کھائیں گے ( ف۱۹٦ )

By Tahir ul Qadri

سوائے ان ( شعراء ) کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور اللہ کو کثرت سے یاد کرتے رہے ( یعنی اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مدح خواں بن گئے ) اور اپنے اوپر ظلم ہونے کے بعد ( ظالموں سے بزبانِ شعر ) انتقام لیا ( اور اپنے کلام کے ذریعے اسلام اور مظلوموں کا دفاع کیا بلکہ ان کاجوش بڑھایا تو یہ شاعری مذموم نہیں ) ، اور وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا عنقریب جان لیں گے کہ وہ ( مرنے کے بعد ) کونسی پلٹنے کی جگہ پلٹ کر جاتے ہیں