उस ने कहा, "क्या तुम ने उन पर विचार भी किया कि जिन्हें तुम पूजते हो,
ابراہیم نے کہا:توکیاتم نے دیکھاجن کی تم عبادت کرتے ہو؟
اس نے کہا: کیا تم نے ان چیزوں پر غور کیا ہے جن کو تم پوجتے رہے ہو؟
ابراہیم نے کہا کیا تم نے ان چیزوں کی ( اصل حقیقت ) دیکھی ہے کہ جن کی تم عبادت كرتے ہو
اس پر ابراہیم ( علیہ السلام ) نے کہا ” کبھی تم نے ﴿آنکھیں کھول کر﴾ ان چیزوں کو دیکھا بھی جن کی بندگی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
۔ ( حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ) فرمایا کیا تم نے ( کبھی غور کی نظر سے ) دیکھا ( بھی ہے ) کہ جن کی تم لوگ عبادت کرتے ہو
ابراہیم نے کہا : بھلا کبھی تم نے ان چیزوں کو غور سے دیکھا بھی جن کی تم عبادت کرتے رہے ہو؟
ابراہیم نے کہا:بھلا دیکھو جن کی تم عبادت کرتے ہو
فرمایا تو کیا تم دیکھتے ہو یہ جنہیں پوج رہے ہو ،
۔ ( ابراہیم علیہ السلام نے ) فرمایا: کیا تم نے ( کبھی ان کی حقیقت میں ) غور کیا ہے جن کی تم پرستش کرتے ہو