Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यहाँ तक कि जब वे चींटियों की घाटी में पहुँचे तो एक चींटी ने कहा, "ऐ चींटियों! अपने घरों में प्रवेश कर जाओ। कहीं सुलैमान और उस की सेनाएँ तुम्हें कुचल न डालें और उन्हें एहसास भी न हो।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

حتیٰ کہ جب وہ چیونٹیوں کی وادی میں آئے توایک چیونٹی نے کہا:’’اے چیونٹیو!اپنے گھروں میں داخل ہوجاؤ کہیں سلیمان اور اُس کے لشکر تمہیں کچل نہ ڈالیں اوروہ شعورنہ رکھتے ہوں۔

By Amin Ahsan Islahi

یہاں تک کہ جب وہ چیونٹیوں کی وادی میں پہنچے ، ایک چیونٹی نے کہا: اے چیونٹیو! اپنے سوراخوں میں گھس جاؤ کہ سلیمان اور ان کا لشکر تمہیں پامال نہ کر ڈالے اور انہیں اس کا احساس بھی نہ ہو ۔

By Hussain Najfi

یہاں تک کہ جب وہ چیونٹیوں کی وادی میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا اے چیونٹیو! اپنے اپنے بلوں میں گھس جاؤ ۔ ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور ان کا لشکر تمہیں کچل ڈالے اور انہیں خبر بھی نہ ہو ۔

By Moudoodi

﴿ایک مرتبہ وہ ان کے ساتھ کوچ کر رہا تھا﴾ یہاں تک کہ جب یہ سب چیونٹیوں کی وادی میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا ” اے چیونٹیو ، اپنے بلوں میں گھس جاؤ ، کہیں ایسا نہ ہو کہ سلیمان ( علیہ السلام ) اور اس کے لشکر تمہیں کچل ڈالیں اور انہیں خبر بھی نہ ہو ۔ 24

By Mufti Naeem

یہاں تک کہ ( ایک مرتبہ سفر کرتے ہوئے ) جب چیونٹیوں کی وادی میں آئے ( تو ) ایک چیونٹی نے کہا اے چیونٹیو! اپنے ٹھکانوں ( بلوں ) میں داخل ہوجاؤ ( تاکہ ) تمہیں ( حضرت ) سلیمان ( علیہ السلام ) اور ان کا لشکر کچل نہ ڈالے اور ان کو پتا بھی نہ چلے ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہاں تک کہ ایک دن جب یہ سب چیونٹیوں کی وادی میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا : چیونٹیو ! اپنے اپنے گھروں میں گھس جاؤ ، کہیں ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور ان کا لشکر تمہیں پیس ڈالے ، اور انہیں پتہ بھی نہ چلے ۔

By Noor ul Amin

یہا ں تک کہ وہ چیونٹیوں کی ایک وادی پر پہنچے توایک چیونٹی بولی!’’چیونٹیوں تم سب اپنے بلوں میں گھس جائوایسانہ ہوکہ سلیمان اور اس کے لشکر تمہیں کچل ڈالیں اور انہیں پتہ نہ چلے

By Kanzul Eman

یہاں تک کہ جب چیونٹیوں کے نالے پر آئے ( ف۲۷ ) ایک چیونٹی بولی ( ف۲۸ ) اے چیونٹیو! اپنے گھروں میں چلی جاؤ تمہیں کچل نہ ڈالیں سلیمان اور ان کے لشکر بےخبری میں ( ف۲۹ )

By Tahir ul Qadri

یہاں تک کہ جب وہ ( لشکر ) چیونٹیوں کے میدان پر پہنچے تو ایک چیونٹی کہنے لگی: اے چیونٹیو! اپنی رہائش گاہوں میں داخل ہو جاؤ کہیں سلیمان ( علیہ السلام ) اور ان کے لشکر تمہیں کچل نہ دیں اس حال میں کہ انہیں خبر بھی نہ ہو