Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

सुलैमान के लिए जिन्न और मनुष्य और पक्षियों मे से उस की सेनाएँ एकत्र कर गई फिर उन की दर्जाबन्दी की जा रही थी

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورسلیمان کے لیے اُس کالشکرجنوں،انسانوں اورپرندوں میں سے جمع کیاگیاتوان کی الگ الگ درجہ بندی کردی گئی۔

By Amin Ahsan Islahi

اور سلیمان کے جائزے کیلئے ان کا سارا لشکر – جنوں ، انسانوں اور پرندوں میں سے – اکٹھا کیا گیا اور ان کی درجہ بندی کی جارہی تھی ۔

By Hussain Najfi

اور سلیمان کے لئے جنوں ، انسانوں اور پرندوں میں سے لشکر جمع کئے گئے ۔ پس ان کی ترتیب وار صف بندی کی جاتی تھی ۔

By Moudoodi

سلیمان ( علیہ السلام ) کے لیے جن اور انسانوں اور پرندوں کے لشکر جمع کیے گئے تھے 23 اور وہ پورے ضبط میں رکھے جاتے تھے ۔

By Mufti Naeem

اور ( حضرت ) سلیمان ( علیہ السلام ) کے لیے جنوں اور انسانوں اور پرندوں میں سے ان کا لشکر اکٹھا کیا گیا ، اس حال میں کہ وہ پوری ترتیب میں ( رکھے جاتے ) تھے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور سلیمان کے لیے ان کے سارے لشکر جمع کردیے گئے تھے جو جنات ، انسانوں اور پرندوں پر مشتمل تھے ، چنانچہ انہیں قابو میں رکھا جاتا تھا ۔ ( ٩ )

By Noor ul Amin

اور سلیمان کے لئے اس کے جنوں ، انسانوں اور پر ندوں کے لشکرجمع کئے گئے اور ان کی جماعت بندی کی گئی تھی

By Kanzul Eman

اور جمع کیے گئے سلیمان کے لیے اس کے لشکر جنوں اور آدمیوں اور پرندوں سے تو وہ روکے جاتے تھے ( ف۲٦ )

By Tahir ul Qadri

اور سلیمان ( علیہ السلام ) کے لئے ان کے لشکر جنّوں اور انسانوں اور پرندوں ( کی تمام جنسوں ) میں سے جمع کئے گئے تھے ، چنانچہ وہ بغرضِ نظم و تربیت ( ان کی خدمت میں ) روکے جاتے تھے