Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह से हटकर वह दूसरे को पूजती थी। इसी चीज़ ने उसे रोक रखा था। निस्संदेह वह एक इनकार करने वाली क़ौम में से थी

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراُسے اُن چیزوں نے روک رکھا تھاجن کی وہ اﷲ تعالیٰ کے سواعبادت کرتی تھی۔ یقیناًوہ کافرقوم میں سے تھی۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اس کو روک رکھا تھا ان چیزوں نے ، جن کو اللہ کے ماسوا وہ پوجتی رہی تھی ۔ وہ ایک کافر قوم میں سے تھی ۔

By Hussain Najfi

اور سلیمان نے اس ( ملکہ ) کو غیر اللہ کی عبادت سے روک دیا جو وہ کیا کرتی تھی کیونکہ وہ کافر قوم میں سے تھی ۔

By Moudoodi

اس کو ﴿ایمان لانے سے﴾ جس چیز نے روک رکھا تھا وہ ان معبودوں کی عبادت تھی جنہیں وہ اللہ کے سوا پوجتی تھی ، کیونکہ وہ ایک کافر قوم سے تھی ۔ 54

By Mufti Naeem

اور اس ( سلیمان علیہ السلام ) نے اس ( ملکہ ) کو ان ( معبودانِ باطل ) سے روک دیا جن کی وہ اللہ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کر پرستش کیا کرتی تھی ، بلاشبہ وہ ( اس سے پہلے ) کافر قوم میں سے تھی ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( اب تک ) اس کو ( ایمان لانے سے ) اس بات نے روک رکھا تھا کہ وہ اللہ کے بجائے دوسروں کی عبادت کرتی تھی ، آخر وہ ایک کافر قوم سے تعلق رکھتی تھی ۔ ( ١٨ )

By Noor ul Amin

ملکہ کو ( ایمان سے ) ان چیزوں نے روک دیاتھاجن کی وہ اللہ کے سواعبادت کرتی تھی کیونکہ وہ ایک کافرقوم سے تھی

By Kanzul Eman

اور اسے روکا ( ف٦۸ ) اس چیز نے جسے وہ اللہ کے سوا پوجتی تھی ، بیشک وہ کافر لوگوں میں سے تھی ،

By Tahir ul Qadri

اور اس ( ملکہ ) کو اس ( معبودِ باطل ) نے ( پہلے قبولِ حق سے ) روک رکھا تھا جس کی وہ اللہ کے سوا پرستش کرتی رہی تھی ۔ بیشک وہ کافروں کی قوم میں سے تھی