Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और लूत को भी भेजा, जब उस ने अपनी क़ौम के लोगों से कहा, "क्या तुम आँखों देखते हुए अश्लील कर्म करते हो?

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورلوط کو جب اُس نے اپنی قوم سے کہا: ’’کیاتم بے حیائی کوآتے ہواورحالانکہ تم دیکھتے ہو۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے لوط کو بھی ( رسول بنا کر بھیجا ) ۔ جب اس نے اپنی قوم سے کہا: کیا تم کھلی آنکھوں دیکھتے ہوئے اس بے حیائی کا ارتکاب کرتے ہو؟

By Hussain Najfi

اور ہم نے لوط کو بھی ( رسول بنا کر بھیجا ) جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم بے حیائی کا کام کرتے ہو حالانکہ تم دیکھ رہے ہو ( جانتے بوجھتے ہو ) ۔

By Moudoodi

اور لوط 67 ( علیہ السلام ) کو ہم نے بھیجا ۔ یاد کرو وہ وقت جب اس نے اپنی قوم سے کہا ” کیا تم آنکھوں دیکھتے بدکاری کرتے ہو؟ 68

By Mufti Naeem

اور ( حضرت ) لوط ( علیہ السلام ) کو ( یاد کیجیے ) جب انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم بے حیائی ( کے کام ) کرتے ہو ، حالانکہ تم سمجھتے ( بھی ) ہو ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے لوط کو پیغمبر بنا کر بھیجا جبکہ انہوں نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ : کیا تم کھلی آنکھوں دیکھتے ہوئے بھی بے حیائی کا یہ کام کرتے ہو؟

By Noor ul Amin

اور لوط نے جب اپنی قوم سے کہا: کیا تم سمجھ رکھنے کے باوجودبدکاری کے کام کرتے ہو؟

By Kanzul Eman

اور لوط کو جب اس نے اپنی قوم سے کہا کیا بےحیائی پر آتے ہو ( ف۹۲ ) اور تم سوجھ رہے ہو ( ف۹۳ )

By Tahir ul Qadri

اور لوط ( علیہ السلام ) کو ( یاد کریں ) جب انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا: کیا تم بے حیائی کا ارتکاب کرتے ہو حالانکہ تم دیکھتے ( بھی ) ہو