Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

बल्कि आख़िरत के विषय में उन का ज्ञान पक्का हो गया है, बल्कि ये उस की ओर से कुछ संदेह में हैं, बल्कि वे उस से अंधे हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

بلکہ ان کاآخرت کے بارے میں علم ختم ہو گیا ہے ،بلکہ وہ اس کے بارے میں شک میں ہیں،بلکہ وہ اُس سے اندھے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

بلکہ آخرت کے باب میں ان کا علم الجھا ہوا ہے ۔ بلکہ یہ لوگ اس کے بارے میں مبتلائے شک ہیں ، بلکہ یہ لوگ اس سے اندھے بنے ہوئے ہیں!

By Hussain Najfi

بلکہ آخرت کی منزل میں رفتہ رفتہ انہیں پورا علم ہوگا ۔ بلکہ وہ اس کے بارے میں شک میں مبتلا ہیں بلکہ یہ اس کی طرف سے بالکل اندھے ہیں ۔

By Moudoodi

بلکہ آخرت کا تو علم ہی ان لوگوں سے گم ہوگیا ہے ، بلکہ یہ اس کی طرف سے شک میں ہیں ، بلکہ یہ اس سے اندھے ہیں ۔ 85 ؏۵

By Mufti Naeem

بلکہ آخرت کے بارے میں ان کا علم تھک چکا / صِفر ہوچکا/ معدوم ہوچکا/ منتہی ہوچکا ہے ( نہیں ) بلکہ وہ اس ( کے واقع ہونے ) سے شک میں ہیں ( نہیں ) بلکہ وہ اس سے اندھے ہورہے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

بلکہ آخرت کے بارے میں ان ( کافروں ) کا علم بے بس ہو کر رہ گیا ہے ، بلکہ وہ اس کے بارے میں شک میں مبتلا ہیں ، بلکہ اس سے اندھے ہوچکے ہیں ۔

By Noor ul Amin

بلکہ آخرت کے بارے میں ان کو ذرہ برابربھی علم نہیں ہے بلکہ وہ اس کے بارے میں شک میں مبتلا ہیں ، بلکہ اس سے اندھے ہوچکے ہیں

By Kanzul Eman

کیا ان کے علم کا سلسلہ آخرت کے جانے تک پہونچ گیا ( ف۱۱۹ ) کوئی نہیں وہ اس کی طرف سے شک میں ہیں ( ف۱۲۰ ) بلکہ وہ اس سے اندھے ہیں ،

By Tahir ul Qadri

بلکہ آخرت کے بارے میں ان کا علم ( اپنی ) انتہاء کو پہنچ کر منقطع ہوگیا ، مگر وہ اس سے متعلق محض شک میں ہی ( مبتلاء ) ہیں ، بلکہ وہ اس ( کے علمِ قطعی ) سے اندھے ہیں