इसका वादा तो इससे पहले भी किया जा चुका है, हम से भी और हमारे बाप-दादा से भी। ये तो बस पहले लोगो की कहानियाँ हैं।"
بلاشبہ یقیناہمیں اور اس سے پہلے ہمارے باپ داداکوبھی وعدہ دیا گیا تھا،یہ محض پہلے لوگوں کی فرضی کہانیاں ہیں۔
اس کی دھمکی ہمیں بھی دی گئی اور اس سے پہلے ہمارے آباء واجداد کو بھی ۔ یہ محض اگلوں کے فسانے ہیں ۔
اس کا وعدہ ہم سے بھی کیا گیا اور اس سے پہلے ہمارے باپ دادا سے بھی کیا گیا یہ تو محض اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیں ۔
یہ خبریں ہم کو بھی بہت دی گئی ہیں اور پہلے ہمارے آبا و اجداد کو بھی دی جاتی رہی ہیں ، مگر یہ بس افسانے ہی افسانے ہیں جو اگلے وقتوں سے سنتے چلے آرہے ہیں ۔ ”
یہ وعدہ ہم سے اور ہمارے باپ دادا سے ( بھی ) پہلے سے ہوتا چلا آیا ہے ، ( یہ ) کچھ نہیں مگر صرف گزرے ہوئے لوگوں کی کہانیاں ہیں
ہم سے اور ہمارے باپ دادوں سے اس قسم کے وعدے پہلے بھی کیے گئے تھے ، ( لیکن ) ان کی حقیقت اس کے سوا کچھ نہیں کہ یہ قصہ کہانیاں ہیں جو پرانے زمانے کے لوگوں سے نقل ہوتی چلی آرہی ہیں ۔
یہ بات تو ہمیں اور اس سے قبل ہمارے باپ دادوں کو بھی کہی جاتی رہی ہے یہ توبس پہلے لوگوں کے قصے ہیں
بیشک اس کا وعدہ دیا گیا ہم کو اور ہم سے پہلے ہمارے باپ داداؤں کو یہ تو نہیں مگر اگلوں کی کہانیاں ، ( ف۱۲۲ )
درحقیقت اس کا وعدہ ہم سے ( بھی ) کیا گیا اور اس سے پہلے ہمارے باپ دادا سے ( بھی ) ، یہ اگلے لوگوں کے من گھڑت افسانوں کے سوا کچھ نہیں