Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और न तुम अंधों को उन की गुमराही से हटाकर राह पर ला सकते हो। तुम तो बस उन्हीं को सुना सकते हो, जो हमारी आयतों पर ईमान लाना चाहें। अतः वही आज्ञाकारी होते हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورنہ آپ اندھوں کوان کی گمراہی سے راستہ دکھانے والے ہیں،آپ صرف اُنہیں سناسکتے ہیں جوہماری آیات پر ایمان لاتاہے، چنانچہ وہی فرماں بردارہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور نہ تم اندھوں کو ان کی گمراہی سے پھیر کر راہ پر لانے والے بن سکتے ۔ تم تو بس انہی کو سناسکتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان لائیں ، پس وہی فرمانبردار بنیں گے ۔

By Hussain Najfi

اور نہ ہی آپ ( دل کے ) اندھوں کو ان کی گمراہی سے ( ہٹا کر ) راستہ دکھا سکتے ہیں ۔ آپ تو صرف انہی لوگوں کو سنا سکتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں ۔ بس یہی لوگ ماننے والے ہیں ۔

By Moudoodi

اور نہ اندھوں کو راستہ بتا کر بھٹکنے سے بچا سکتے ہو ۔ 99 تم تو اپنی بات انہی لوگوں کو سنا سکتے ہو جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں اور پھر فرماں بردار بن جاتے ہیں ۔

By Mufti Naeem

اور نہ اندھوں کو ان کی گمراہی سے ( سیدھا ) راستہ دکھاسکتے ہیں ، آپ تو صرف ان ہی لوگوں کو سناسکتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں اور وہ فرماں برداری اختیار کرتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور نہ تم اندھوں کو ان کی گمراہی سے بچا کر راستے پر لاسکتے ہو ۔ تم تو انہی لوگوں کو اپنی بات سنا سکتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان لائیں ، پھر وہی لوگ فرمانبردار ہوں گے ۔

By Noor ul Amin

اور نہ ہی آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے بچاکرہدایت پر لاسکتے ہیں آپ توصرف ان کو سناسکتے ہیں جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں اور مسلمان ہیں

By Kanzul Eman

اور اندھوں کو ( ف۱۳۵ ) گمراہی سے تم ہدایت کرنے والے نہیں ، تمہارے سنائے تو وہی سنتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں ( ف۱۳٦ ) اور ہو مسلمان ہیں ،

By Tahir ul Qadri

اور نہ ہی آپ ( دل کے ) اندھوں کو ان کی گمراہی سے ( بچا کر ) ہدایت دینے والے ہیں ، آپ تو ( فی الحقیقت ) انہی کو سناتے ہیں جو ( آپ کی دعوت قبول کر کے ) ہماری آیتوں پر ایمان لے آتے ہیں سو وہی لوگ مسلمان ہیں ( اور وہی زندہ کہلانے کے حق دار ہیں )