तुम मुर्दों को नहीं सुना सकते और न बहरों को अपनी पुकार सुना सकते हो, जबकि वे पीठ देकर फिरे भी जा रहें हो।
یقیناآپ مُردوں کونہیں سناسکتے ہیں۔اورنہ ہی آپ بہروں کواپنی پکارسناسکتے ہیں جب وہ پیٹھ پھیر کرپلٹ جائیں۔
تم مردوں کو نہیں سنا سکتے اور نہ بہروں کو اپنی پکار سنا سکتے ، جبکہ وہ پیٹھ پھیر کر بھاگے جارہے ہو ۔
آپ مُردوں کو ( آواز ) نہیں سنا سکتے ۔ اور نہ بہروں کو ( اپنی ) پکار سنا سکتے ہیں جو پیٹھ پھیر کر چل دیں ۔
تم مردوں کو نہیں سنا سکتے ، 97 نہ ان بہروں تک اپنی پکار پہنچا سکتے ہو جو پیٹھ پھیر کر بھاگے جا رہے ہوں ، 98
بلاشبہ آپ مردوں کو نہیں سناسکتے اور نہ بہروں کو پکار سناسکتے ہیں جب وہ بیٹھ کر چلے جائیں ۔
یاد رکھو کہ تم مردوں کو اپنی بات نہیں سنا سکتے ، اور نہ تم بہروں کو اپنی پکار سنا سکتے ہو ، جب وہ پیٹھ پھیر کر چل کھڑے ہوں ۔
آپ نہ تومردوں کو سناسکتے ہیں اور نہ بہروں کو اپنی پکارسناسکتے ہیںجو پیٹھ پھیرکربھاگے جارہے ہیں
بیشک تمہارے سنائے نہیں سنتے مردے ( ف۱۳۳ ) اور نہ تمہارے سنائے بہرے پکار سنیں جب پھریں پیٹھ دے کر ( ف۱۳٤ )
۔ ( اے حبیب! ) بے شک آپ نہ تو ان مردوں ( یعنی حیات ایمانی سے محروم کافروں ) کو اپنی پکار سناتے ہیں اور نہ ہی ( صدائے حق کی سماعت سے محروم ) بہروں کو ، جب کہ وہ ( آپ ہی سے ) پیٹھ پھیرے جا رہے ہوں٭