और जब उन पर बात पूरी हो जाएगी, तो हम उन के लिए धरती का प्राणी सामने लाएँगे जो उन से बातें करेगा कि "लोग हमारी आयतों पर विश्वास नहीं करते थे"
اور جب اُن پر بات واقع ہو جائے گی ،توہم اُن کے لیے زمین سے ایک چلنے والا جانور نکالیں گے جواُن سے کلام کرے گاکہ یقیناًفلاں لوگ ہماری آیات پریقین نہیں رکھتے تھے۔
اور جب ان پر بات پوری ہوجائے گی تو ہم ان کیلئے زمین سے کوئی جانور نکال کھڑا کریں گے ، جو ان کو بتائے گا کہ لوگ ہماری آیات پر یقین نہیں رکھتے تھے ۔
اور جب ان لوگوں پر وعدہ پورا ہونے کو ہوگا تو ہم زمین سے چلنے پھرنے والا نکالیں گے جو ان سے کلام کرے گا ۔ ( اس بناء پر ) کہ لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہیں کرتے تھے ۔
اور جب ہماری بات پوری ہونے کا وقت ان پر آپہنچے گا 100 تو ہم ان کے لیے ایک جانور زمین سے نکالیں گے جو ان سے کلام کرے گا کہ لوگ ہماری آیات پر یقین نہیں کر تے تھے ۔ 101 ؏٦
اور جب ان کے حق میں ( عذاب کا ) وعدہ پورا ہوجائے گا تو ہم ان کے لیے زمین میں سے ایک جانور ( دابۃ الارض ) نکالیں گے جو ان سے ( سب کچھ ) کہہ دے گا ، بسبب اس کے کہ لوگ ہماری آیتوں پر ایمان نہیں لاتے تھے ۔
ور جب ہماری بات پوری ہونے کا وقت ان لوگوں پر آپہنچے گا تو ہم ان کے لیے زمین سے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے بات کرے گا کہ لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہیں رکھتے تھے ۔ ( ٣٦ )
اور جب ان کے ( عذاب کی ) بات پوری ہونے کاوقت آجائے گا ( یعنی قیامت کے نزدیک کی گھڑی آن پہنچے گی ) توہم ان کے لئے زمین سے ایک جانورنکالیں گےجو ان سے کلام کرے گاکہ ( فلاں فلاں ) لوگ ہماری آیتوں پر یقین نہیں رکھتے تھے
اور جب بات ان پر آپڑے گی ( ف۱۳۷ ) ہم زمین سے ان کے لیے ایک چوپایہ نکالیں گے ( ف۱۳۸ ) جو لوگوں سے کلام کرے گا ( ف۱۳۹ ) اس لیے کہ لوگ ہماری آیتوں پر ایمان نہ لاتے تھے ( ف۱٤۰ )
اور جب ان پر ( عذاب کا ) فرمان پورا ہونے کا وقت آجائے گا تو ہم ان کے لئے زمین سے ایک جانور نکالیں گے جو ان سے گفتگو کرے گا کیونکہ لوگ ہماری نشانیوں پر یقین نہیں کرتے تھے