Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या उन्होंने देखा नहीं कि हम ने रात को (अँधेरी) बनाया, ताकि वे उस में शान्ति और चैन प्राप्त करें। और दिन को प्रकाशमान बनाया (कि उस में काम करें)? निश्चय ही इसमें उन लोगों के लिए निशानियाँ हैं, जो ईमान ले आएँ

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیا اُنہوں نے نہیں دیکھاکہ یقیناًہم نے رات بنائی تاکہ لوگ اس میں آرام کریں اور دن کو دکھلانے والابنایا؟ واقعی اس میں یقیناًبہت سی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جوایمان لاتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے رات کو ( تاریک ) بنایا تاکہ وہ اس میں آرام کریں اور دن کو روشن بنایا ( تاکہ اس میں کام کریں ) ۔ بیشک اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کیلئے ، جو ایمان لانا چاہیں ۔

By Hussain Najfi

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے رات ( تاریک ) اس لئے بنائی کہ وہ اس میں آرام کریں اور دن کو روشن اس لئے بنایا ( تاکہ اس میں کام کریں ) بےشک اس میں ایمان لانے والوں کیلئے ( قدرت خدا کی ) نشانیاں ہیں ۔

By Moudoodi

کیا ان کو سجھائی نہ دیتا تھا کہ ہم نے رات ان کے لیے سکون حاصل کرنے کو بنائی تھی اور دن کو روشن کیا تھا ؟ 104 اسی میں بہت نشانیاں تھیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے تھے ۔ 105

By Mufti Naeem

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے رات کو بنایا ہے تاکہ اس میں سکون حاصل کریں اور دن کو روشن ( بنایا ہے ) بلاشبہ اس میں ایمان والوں کے لیے نشانیاں ہیں

By Mufti Taqi Usmani

کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ہم نے رات اس لیے بنائی ہے کہ وہ اس میں سکون حاصل کریں ، اور دن اس طرح بنایا ہے کہ اس میں چیزیں دکھائی دیں؟ یقینا اس میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو ایمان لاتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

کیا وہ غور نہیں کرتے کہ ہم نے رات اسلئے بنائی کہ وہ اس میں آرام کریں اور دن کو روشن بنایا ( کام کے لئے ) اس میں بھی ان لوگوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں جو ایمان لاتے ہیں

By Kanzul Eman

کیا انہوں نے نہ دیکھا کہ ہم نے رات بنائی کہ اس میں آرام کریں اور دن کو بنایا سوجھانے والا ، بیشک اس میں ضرور نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے کہ ایمان رکھتے ہیں ( ف۱٤۷ )

By Tahir ul Qadri

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے رات بنائی تاکہ وہ اس میں آرام کرسکیں اور دن کو ( امورِ حیات کی نگرانی کے لئے ) روشن ( یعنی اشیاء کو دِکھانے اور سُجھانے والا ) بنایا ، بیشک اس میں ان لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو ایمان رکھتے ہیں