अन्ततः हम ने उसे और उस की सेनाओं को पकड़ लिया और उन्हें गहरे पानी में फेंक दिया। अब देख लो कि ज़ालिमों का कैसा परिणाम हुआ
توہم نے اُسے اوراُس کے لشکروں کو پکڑلیا، پھراُن کو سمندر میں پھینک دیاسو آپ دیکھیں ظالموں کاکیساانجام تھا۔
تو ہم نے اس کو اور اس کی فوجوں کو پکڑا ، پس ان کو سمندر میں پھینک دیا تو دیکھو! ظالموں کا انجام کیسا ہوا!
سو ہم نے اسے اور اس کی فوجوں کو پکڑا اور سمندر میں پھینک دیا تو دیکھو ظالموں کا کیسا انجام ہوا؟
آخرکار ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو پکڑا اور سمندر میں پھینک دیا ۔ 56 اب دیکھ لو کہ ان ظالموں کا کیسا انجام ہوا ۔
پس ہم نے اس کو اور اس کی فوجوں کو ( عذاب میں ) پکڑلیا ، پس ہم نے ان لوگوں کو دریا میں پھینک دیا ، سو ( اے مخاطب ) تو دیکھ کہ ( ان ظالموں ) کا انجام کیساہوا؟
اس لیے ہم نے اس کو اور اس کے لشکروں کو پکڑ میں لے کر سمندر میں پھینک دیا ۔ اب دیکھ لو کہ ظالموں کا انجام کیسا ہوا ۔
چنانچہ ہم نے فرعون اور اس کے سب لشکروں کو پکڑااور سمندرمیں پھینک دیااب دیکھ لوکہ ان ظالموں کا انجام کیسا ہوا ؟
تو ہم نے اسے اور اس کے لشکر کو پکڑ کر دریا میں پھینک دیا ( ف۱۰۵ ) تو دیکھو کیسا انجام ہوا ستمگاروں کا ،
سو ہم نے اس کو اور اس کی فوجوں کو ( عذاب میں ) پکڑ لیا اور ان کو دریا میں پھینک دیا ، تو آپ دیکھئے کہ ظالموں کا انجام کیسا ( عبرت ناک ) ہوا