Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

(हम रसूल बनाकर न भेजते) यदि यह बात न होती कि जो कुछ उन के हाथ आगे भेज चुके हैं उस के कारण जब उन पर कोई मुसीबत आए तो वे कहने लगें, "ऐ हमारे रब, तूने क्यों न हमारी ओर कोई रसूल भेजा कि हम तेरी आयतों का (अनुसरण) करते और मोमिन होते?"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور اگر ایسا نہ ہوتا کہ اُن کے اعمال کی وجہ سے اُن پرکوئی مصیبت آجاتی تووہ کہتے کہ اے ہمارے رب! تونے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا؟کہ ہم تیری آیات کی پیروی کرتے اورہم ایمان والوں میں سے ہو جاتے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ( ہم رسول نہ بھیجتے ) اگر یہ بات نہ ہوتی کہ ان پر ان کے اعمال کے سبب سے کوئی آفت آئی تو وہ کہیں گے کہ اے ہمارے رب! تو نے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا کہ ہم تیری آیات کی پیروی کرتے اور اہلِ ایمان میں سے بنتے؟

By Hussain Najfi

۔ ( اور شاید ہم رسول نہ بھیجتے ) اگر یہ بات نہ ہوتی کہ اگر ان کے کرتوتوں کی پاداش میں انہیں کوئی مصیبت پہنچے تو وہ یہ نہ کہنے لگ جائیں کہ اے ہمارے پروردگار تو نے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا تاکہ ہم تیری آیتوں کی پیروی کرتے اور ہم ایمان لانے والوں میں سے ہوتے ۔

By Moudoodi

﴿اور یہ ہم نے اس لیے کیا کہ﴾ کہیں ایسا نہ ہو کہ ان کے اپنے کیے کرتوتوں کی بدولت کوئی مصیبت جب ان پر آئے تو وہ کہیں ” اے پروردگار ، تو نے کیوں نہ ہماری طرف کوئی رسول بھیجا کہ ہم تیری آیات کی پیروی کرتے اور اہل ایمان میں سے ہوتے ۔ ” 66

By Mufti Naeem

اور کہیں ایسا نہ ہو کہ جب ان اعمال کے سبب جو ان کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں ان پر کوئی مصیبت آئے تو وہ لوگ کہنے لگیں ک ہمارے رب! آپ نے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا تاکہ ہم آپ کی آیتوں کی پیروی کرتے اور ہم ایمان لانے والوں میں سے ہوجاتے ( اس لیے ہم نے آپ ﷺ کو مبعوث فرمایا ) ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور تاکہ جب ان لوگوں پر ان کے ہاتھوں کے کرتوت کی وجہ سے کوئی مصیبت آئی تو وہ یہ نہ کہہ سکیں کہ : ہمارے پروردگار ! آپ نے ہمارے پاس کوئی رسول کیوں نہیں بھیجا کہ ہم آپ کی آیتوں کی پیروی کرتے اور ایمان والوں میں ہم بھی شامل ہوجاتے؟

By Noor ul Amin

اورایسانہ ہوکہ انہیں ان کی اپنی کرتوتوں کی وجہ سے کوئی مصیبت پہنچے تو کہنے لگیں :’’ہمارے رب!تونے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا ہم تیری آیات کی پیروی کرتے اور ایمان لانے والوں میں ہوجاتے

By Kanzul Eman

اور اگر نہ ہوتا کہ کبھی پہنچتی انھیں کوئی مصیبت ( ف۱۲۰ ) اس کے سبب جو ان کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ( ف۱۲۱ ) تو کہتے ، اے ہمارے رب! تو نے کیوں نہ بھیجا ہماری طرف کوئی رسول کہ ہم تیری آیتوں کی پیروی کرتے اور ایمان لاتے ( ف۱۲۲ )

By Tahir ul Qadri

اور ( ہم کوئی رسول نہ بھیجتے ) اگر یہ بات نہ ہوتی کہ جب انہیں کوئی مصیبت پہنچے ان کے اعمالِ بد کے باعث جو انہوں نے خود انجام دیئے تو وہ یہ نہ کہنے لگیں کہ اے ہمارے رب! تو نے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا تاکہ ہم تیری آیتوں کی پیروی کرتے اور ہم ایمان والوں میں سے ہوجاتے