फिर जब उन के पास हमारे यहाँ से सत्य आ गया तो वे कहने लगे कि "जो चीज़ मूसा को मिली थी उसी तरह की चीज़ इसे क्यों न मिली?" क्या वे उस का इनकार नहीं कर चुके हैं, जो इससे पहले मूसा को प्रदान किया गया था? उन्होंने कहा, "दोनों जादू है जो एक-दूसरे की सहायता करते हैं।" और कहा, "हम तो हरेक का इनकार करते हैं।"
پھرجب اُن کے پاس ہماری جناب سے حق آگیا تو اُنہوں نے کہا: ’’اسے بھی کیوں نہ وہی کچھ دیا گیا جو موسیٰ کودیاگیاتھا؟‘‘ اور کیا اُنہوں نے اُس کا انکار نہیں کیاتھاجواس سے پہلے موسیٰ کودی گئی تھی؟انہوں نے کہا: ’’دونوں جادوگر ہیں، انہوں نے ایک دوسرے کی مدد کی ہے،‘‘اور انہوں نے کہا: ’’یقیناہم ہر ایک کا انکار کرنے والے ہیں۔‘
جب ان کے پاس ہماری طرف سے حق آیا تو کہتے ہیں کہ جس طڑح کی چیز موسیٰ کو ملی تھی ، اس طرح کی چیز ان کو کیوں نہ ملی؟ کیا اس طرح کے لوگوں نے اس چیز کا انکار نہیں کیا ، جو اس سے پہلے موسیٰ کو دی گئی؟ انہوں نے کہا: دونوں ماہر جادوگر ہیں ، جنہوں نے گٹھ جوڑ کر رکھا ہے اور کہا کہ ہم ان سب کے منکر ہیں!
جب ہماری طرف سے ان کے پاس حق آگیا ( آخری برحق رسول آگیا ) تو کہنے لگے اس ( رسول ) کو وہ کچھ کیوں نہ دیا گیا جو موسیٰ کو دیا گیا تھا کیا انہوں نے اس کا انکار نہیں کیا تھا؟ وہ کہتے ہیں کہ یہ دونوں جادوگر ہیں جو ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور کہتے تھے کہ ہم ہر ایک کے منکر ہیں ۔
مگر جب ہمارے ہاں سے حق ان کے پاس آگیا تو وہ کہنے لگے ” کیوں نہ دیا گیا اس کو وہی کچھ جو موسی ( علیہ السلام ) کو دیا گیا تھا ؟ 67 ” کیا یہ لوگ اس کا انکار نہیں کر چکے ہیں جو اس سے پہلے موسی ( علیہ السلام ) کو دیا گیا تھا ؟ 68 انہوں نے کہا ” دونوں جادو ہیں 69 جو ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ۔ ” اور کہا ” ہم کسی کو نہیں مانتے ۔ ”
پس جب ان کے پاس ہماری طرف سے حق آپہنچا ( تو ) انہوں نے کہا اس نبی کو ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) کو دی جانے والی نشانیوں کی طرح نشانیاں کیوں نہ دی گئیں ، کیا جو ( نشانیاں ) پہلے ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) کو دی گئی تھیں انہوں نے ان کا کفر نہیں کیا تھا؟ انہوں نے کہا تھا دونوں ( تورات و قرآن ) دو جادو ( منتر ) ہیں جو ایک دوسرے کی مدد و تائید کرتے ہیں اور انہوں نے کہا تھا بلاشبہ ہم سب ( دونوں ) کے منکر ہیں ۔
پھر جب ان کے پاس ہماری طرف سے حق آگیا تو کہنے لگے کہ : اس پیغمبر کو اس جیسی چیز کیوں نہیں دی گئی جیسی موسیٰ ( علیہ السلام ) کو دی گئی تھی؟ ( ٢٧ ) حالانکہ جو چیز موسیٰ کو دی گئی تھی کیا انہوں نے پہلے ہی اس کا انکار نہیں کردیا تھا؟ انہوں نے کہا تھا کہ : یہ دونوں جادو ہیں جو ایک دوسرے کی تائید کرتے ہیں ، اور ہم ان میں سے ہر ایک کے منکر ہیں ۔
پھر جب ہماری طرف سے ان کے پاس حق آگیا توانہوں نے کہہ دیا:ایسے ویسے معجزات کیوں نہیں دئیے گئے جیسے موسیٰ کو دئیے گئے تھے‘‘ کیا یہ لوگ ان معجزات کا انکار نہیں کر چکےجو پہلے موسیٰ کو دئیے گئے تھے کہتے ہیں کہ:’’یہ دونوں ( تورات اور قرآن ) ایک جیسے جادو ہیںجو ایک دوسرے کی تائیدکرتے ہیں ‘‘ اور کہتے ہیں کہ ہم کسی کو نہیں مانتے ہیں
پھر جب ان کے پاس حق آیا ( ف۱۲۳ ) ہماری طرف سے بولے ( ف۱۲٤ ) انھیں کیوں نہ دیا گیا جو موسیٰ کو دیا گیا ( ف۱۲۵ ) کیا اس کے منکر نہ ہوئے تھے جو پہلے موسیٰ کو دیا گیا ( ف۱۲٦ ) بولے دو جادو ہیں ایک دوسرے کی پشتی ( امداد ) پر ، اور بولے ہم ان دونوں کے منکر ہیں ( ف۱۲۷ )
پھر جب ان کے پاس ہمارے حضور سے حق آپہنچا ( تو ) وہ کہنے لگے کہ اس ( رسول ) کو ان ( نشانیوں ) جیسی ( نشانیاں ) کیوں نہیں دی گئیں جو موسٰی ( علیہ السلام ) کو دی گئیں تھیں؟ کیا انہوں نے ان ( نشانیوں ) کا انکار نہیں کیا تھا جو اس سے پہلے موسٰی ( علیہ السلام ) کو دی گئی تھیں؟ وہ کہنے لگے کہ دونوں ( قرآن اور تورات ) جادو ہیں ( جو ) ایک دوسرے کی تائید و موافقت کرتے ہیں ، اور انہوں نے کہا کہ ہم ( ان ) سب کے منکر ہیں