Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और हम यह चाहते थे कि उन लोगों पर उपकार करें, जो धरती में कमज़ोर पड़े थे और उन्हें नायक बनाएँ और उन्हीं को वारिस बनाएँ

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور ہم ارادہ رکھتے تھے کہ اُن لوگوں پراحسان کریں جو زمین میں نہایت کمزور کردیے گئے تھے اورہم اُنہیں راہ نما بنا دیں اورہم اُنہیں وارث بنادیں ۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم یہ چاہتے تھے کہ ان لوگوں پر احسان کریں جو ملک میں دبا کر رکھے گئے تھے اور ان کو پیشوا بنائیں اور ان کو وراثت بخشیں ۔

By Hussain Najfi

اور ہم چاہتے ہیں کہ ان لوگوں پر احسان کریں جنہیں زمین میں کمزور کر دیا گیا تھا اور انہیں پیشوا بنائیں اور انہیں ( زمین کا ) وارث قرار دیں ۔

By Moudoodi

اور ہم یہ ارادہ رکھتے تھے کہ مہربانی کریں ان لوگوں پر جو زمین میں ذلیل کر کے رکھے گئے تھے اور انہیں پیشوا بنا دیں 6 اور انہی کو وارث بنا ئیں 7

By Mufti Naeem

اور ہم چاہتے تھے کہ ان لوگوں پر جو زمین ( مصر ) میں کمزور کردیے گئے ہیں احسان کریں اور ہم ان کو پیشوا بنادیں اور ہم ان کو ( اقتدار کا ) وارث بنادیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ہم یہ چاہتے تھے کہ جن لوگوں کو زمین میں دبا کر رکھا گیا ہے ان پر احسان کریں ان کو پیشوا بنائیں ، انہی کو ( ملک و مال کا ) وارث بنا دیں ۔

By Noor ul Amin

اور ہم یہ چاہتے تھے کہ جس گروہ کو اس زمین ( مصر ) میں کمزوربنا یاگیاتھاان پر احسان کریں ، انہیں سردار بنا ئیں اور ( ا س ملک مصرکے ) وارث بنائیں

By Kanzul Eman

اور ہم چاہتے تھے کہ ان کمزوریوں پر احسان فرمائیں اور ان کو پیشوا بنائیں ( ف٦ ) اور ان کے ملک و مال کا انھیں کو وارث بنائیں ( ف۷ )

By Tahir ul Qadri

اور ہم چاہتے تھے کہ ہم ایسے لوگوں پر احسان کریں جو زمین میں ( حقوق اور آزادی سے محرومی اور ظلم و استحصال کے باعث ) کمزور کر دیئے گئے تھے اور انہیں ( مظلوم قوم کے ) رہبر و پیشوا بنا دیں اور انہیں ( ملکی تخت کا ) وارث بنا دیں