Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वे कहते हैं, "यदि हम तुम्हारे साथ इस मार्गदर्शन का अनुसरण करें तो अपने भू-भाग से उचक लिए जाएँगे।" क्या ख़तरों से सुरक्षित हरम में हम ने ठिकाना नहीं दिया, जिस की ओर हमारी ओर से रोज़ी के रूप में हर चीज़ की पैदावार खिंची चली आती है? किन्तु उन में से अधिकतर जानते नहीं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور اُنہوں نے کہاکہ اگرہم تمہارے ساتھ ہدایت کی پیروی کریں تواپنی زمین ہی سے ہم اُچک لیے جائیں گے اورکیاہم نے اُنہیں ایک پُرامن حرم میں جگہ نہیں دی؟ جس کی طرف ہماری جناب سے رزق کے طور پر ہر قسم کے پھل کھینچ کرلائے جاتے ہیں لیکن ان میں سے اکثرلوگ جانتے نہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم تمہارے ساتھ ہوکر اس ہدایت کے پیرو بن جائیں تو ہم اپنے ملک سے اچک لیے جائیں گے ۔ کیا ہم نے ان کو متمکن نہیں کیا ، ایک مامون حرم میں ، جس کی طرف خاص ہمارے فضل سے ہر چیز کی پیداوار کھنچی چلی آرہی ہے؟ لیکن ان کے اکثر اس بات کو نہیں جانتے ۔

By Hussain Najfi

اور وہ ( کفارِ مکہ ) کہتے ہیں کہ اگر ہم آپ کے ساتھ ہدایت کی پیروی کریں تو ہمیں اپنی سر زمین سے اچک لیا جائے گا ( یہاں سے نکال دیا جائے گا ) کیا ہم نے ان کو ایسے امن والے محترم مقام میں جگہ نہیں دی؟ جہاں ہماری طرف سے رزق کے طور پر ہر قسم کے پھل لائے جاتے ہیں مگر ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں ۔

By Moudoodi

وہ کہتے ہیں ” اگر ہم تمہارے ساتھ اس ہدایت کی پیروی اختیار کرلیں تو اپنی زمین سے اچک لیے جائیں گے ۔ ”80 کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہم نے ایک پر امن حرم کو ان کے لیے جائے قیام بنا دیا جس کی طرف ہر طرح کے ثمرات کھچے چلے آتے ہیں ، ہماری طرف سے رزق کے طور پر؟ مگر ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں ۔ 81

By Mufti Naeem

اور ان لوگوں نے کہا اگر ہم آپ کے ساتھ ہدایت کی پیروی کریں تو ہمیں ہماری زمین ( ملک ) سے اُچک لیا جائے گا ، کیا ہم نے ان لوگوں کو حرم میں جو امن والا ہے بسا نہیں دیا ہے ، جس کی طرف ہر چیز کے ثمرات ( پھل وغیرہ ) ہماری طرف سے رزق کے طور پر کھنچے چلے آتے ہیں اور لیکن ان میں سے اکثر لوگ ( کچھ ) نہیں جانتے

By Mufti Taqi Usmani

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ : اگر ہم آپ کے ساتھ ہدایت کی پیروی کریں گے تو ہمیں اپنی زمین سے کوئی اچک کرلے جائے گا ۔ ( ٣٣ ) بھلا کیا ہم نے ان کو اس حرم میں جگہ نہیں دے رکھی جو اتنا پر امن ہے کہ ہر قسم کے پھل اس کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں ، جو خاص ہماری طرف سے دیا ہوا رزق ہے؟ لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے ۔

By Noor ul Amin

اور کافرکہتے ہیں : ’’اگرہم تمہارے ساتھ ہدایت کی پیروی کریں توہمیں ہمارے ملک سے نکال دیا جائے گا‘‘ کیا ہم نے انہیں پر ُ امن حرم میں رہنے کی جگہ نہیں دی ہے جہاں ہماری طرف سے رز ق کے طور پر طرح طرح کے پھل پہنچائے جاتے ہیں لیکن ان میں اکثرلوگ جانتے نہیں

By Kanzul Eman

اور کہتے ہیں اگر ہم تمہارے ساتھ ہدایت کی پیروی کریں تو لوگ ہمارے ملک سے ہمیں اچک لے جائیں گے ( ف۱٤۳ ) کیا ہم نے انھیں جگہ نہ دی امان والی حرم میں ( ف۱٤٤ ) جس کی طرف ہر چیز کے پھل لائے جاتے ہیں ہمارے پاس کی روزی لیکن ان میں اکثر کو علم نہیں ( ف۱٤۵ )

By Tahir ul Qadri

اور ( قدر ناشناس ) کہتے ہیں کہ اگر ہم آپ کی معیّت میں ہدایت کی پیروی کر لیں تو ہم اپنے ملک سے اچک لئے جائیں گے ۔ کیا ہم نے انہیں ( اس ) امن والے حرم ( شہرِ مکہ جو آپ ہی کا وطن ہے ) میں نہیں بسایا جہاں ہماری طرف سے رزق کے طور پر ( دنیا کی ہر سمت سے ) ہر جنس کے پھل پہنچائے جاتے ہیں ، لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے ( کہ یہ سب کچھ کس کے صدقے سے ہو رہا ہے )