Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

तुम जिसे चाहो राह पर नहीं ला सकते, किन्तु अल्लाह जिसे चाहता है राह दिखाता है, और वही राह पाने वालों को भली-भाँति जानता है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقیناًآپ جسے چاہیں ہدایت نہیں دے سکتے مگراﷲ تعالیٰ جسے چاہتاہے ہدایت دیتاہے۔اوروہ ہدایت پانے والوں کوزیادہ جاننے والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

تم جن کو چاہو ، ہدایت نہیں دے سکتے ، بلکہ اللہ ہی جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور وہی ہدایت پانے والوں کو خوب جانتا ہے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) آپ جسے چاہیں اسے ہدایت نہیں کر سکتے لیکن اللہ جسے چاہتا ہے اسے ہدایت دے دیتا ہے اور وہ ہدایت پانے والوں کو بہتر جانتا ہے ۔

By Moudoodi

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم جسے چاہو اسے ہدایت نہیں دے سکتے ، مگر اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور وہ ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو ہدایت قبول کرنے والے ہیں ۔ 79

By Mufti Naeem

بے شک ( اے محبوبﷺ ) آپ جسے چاہیں اسے ہدایت نہیں دے سکتے اور لیکن اللہ ( تعالیٰ ) جسے چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے اور وہ ہدایت یافتہ لوگوں کو خوب جانت ہے

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) حقیقت یہ ہے کہ تم جس کو خود چاہو ہدایت تک نہیں پہنچا سکتے ، بلکہ اللہ جس کو چاہتا ہے ہدایت تک پہنچا دیتا ہے ، اور ہدایت قبول کرنے والوں کو وہی خوب جانتا ہے ۔

By Noor ul Amin

( اے نبی ) جسے آپ چاہیں اسے ہدایت نہیں دے سکتے اللہ ہی ہے جو جس کو چاہےہدایت دے سکتا ہے اور وہ ہدایت پانے والوں کو خوب جانتا ہے

By Kanzul Eman

بیشک یہ نہیں کہ تم جسے اپنی طرف سے چاہو ہدایت کردو ہاں اللہ ہدایت فرماتا ہے جسے چاہے ، اور وہ خوب جانتا ہے ہدایت والوں کو ( ف۱٤۲ )

By Tahir ul Qadri

حقیقت یہ ہے کہ جسے آپ ( راہِ ہدایت پر لانا ) چاہتے ہیں اسے راہِ ہدایت پر آپ خود نہیں لاتے بلکہ جسے اللہ چاہتا ہے ( آپ کے ذریعے ) راہِ ہدایت پر چلا دیتا ہے ، اور وہ راہِ ہدایت پانے والوں سے خوب واقف ہے ۔