Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

तेरा रब पैदा करता है जो कुछ चाहता है और ग्रहण करता है जो चाहता है। उन्हें कोई अधिकार प्राप्त नहीं। अल्लाह महान और उच्च है उस शिर्क से, जो वे करते हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورآپ کا رب جوچاہتاہے پیدا کرتاہے اورجسے وہ چاہتاہے منتخب کرتا ہے اوراُنہیں کوئی اختیارنہیں ہے اور اﷲ تعالیٰ پاک ہے اوربہت بلندہے اُس سے جووہ شریک ٹھہراتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور تیرا رب ہی پیدا کرتا ہے ( جو چاہتا ہے ) اور پسند کرتا ہے جو چاہتا ہے ، ان کو کوئی اختیار حاصل نہیں ۔ اللہ پاک وبرتر ہے ان چیزوں سے ، جن کو یہ اس کا شریک ٹھہراتے ہیں!

By Hussain Najfi

اور ( اے رسول ) آپ کا پروردگار جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور ( جسے چاہتا ہے ) منتخب کرتا ہے لوگوں کو کوئی اختیار نہیں ہے اللہ پاک ہے اور جو وہ شرک کرتے ہیں وہ اس سے بلند و برتر ہے ۔

By Moudoodi

تیرا رب پیدا کرتا ہے جو کچھ چاہتا ہے اور ﴿وہ خود ہی اپنے کام کے لیے جسے چاہتا ہے﴾ منتخب کر لیتا ہے ، یہ انتخاب ان لوگوں کے کرنے کا کام نہیں ہے ، 90 اللہ پاک ہے اور بہت بالاتر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں ۔

By Mufti Naeem

اور ( اے محبوب ﷺ ) اور آپ کا رب جو چاہتاہے پیدا فرماتا ہے اور پسند فرمالیتا ہے ، ان لوگوں کو کچھ اختیار نہیں ، پاک ہے اللہ ( تعالیٰ ) اور برتر ہے اس سے جو یہ لوگ شریک کرتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور تمہارا پروردگار جو چاہتا ہے پید اکرتا ہے ، اور ( جو چاہتا ہے ) پسند کرتا ہے ۔ ان کو کوئی اختیار نہیں ہے ۔ ( ٣٩ ) اللہ ان کے شرک سے پاک ہے اور بہت بالا و برتر ہے ۔

By Noor ul Amin

اور آپ کارب جو چاہےپیداکرتا ہے اور جسے چاہے ( اپنی رسالت کے لئے ) منتخب کرلیتا ہے ان مشرکین کو کوئی اختیارنہیں اللہ تمام عیب سے پاک ہے اورجو یہ شریک بناتے ہیں اس سے وہ بالا تر ہے

By Kanzul Eman

اور تمہارا رب پیدا کرتا ہے جو چاہے اور پسند فرماتا ہے ( ف۱۷۲ ) ان کا ( ف۱۷۳ ) کچھ اختیار نہیں ، پاکی اور برتری ہے اللہ کو ان کے شرک سے ،

By Tahir ul Qadri

اور آپ کا رب جو چاہتا ہے پیدا فرماتا ہے اور ( جسے چاہتا ہے نبوت اور حقِ شفاعت سے نوازنے کے لئے ) منتخب فرما لیتا ہے ، ان ( منکر اور مشرک ) لوگوں کو ( اس امر میں ) کوئی مرضی اور اختیار حاصل نہیں ہے ۔ اللہ پاک ہے اور بالاتر ہے ان ( باطل معبودوں ) سے جنہیں وہ ( اللہ کا ) شریک گردانتے ہیں ۔