जो कुछ अल्लाह ने तुझे दिया है, उस में आख़िरत के घर का निर्माण कर और दुनिया में से अपना हिस्सा न भूल, और भलाई कर, जैसा कि अल्लाह ने तेरे साथ भलाई की है, और धरती का बिगाड़ मत चाह। निश्चय ही अल्लाह बिगाड़ पैदा करने वालों को पसन्द नहीं करता।"
اور جو کچھ اﷲ تعالیٰ نے تمہیں دیا ہے اُس سے آخرت کاگھرتلاش کرواوردنیامیں سے اپنا حصہ مت بھلاؤاوراحسان کرو جیساکہ اﷲ تعالیٰ نے تمہارے ساتھ احسان کیا ہے اور زمین میں فساد تلاش نہ کرو، یقینااﷲ تعالیٰ فسادکرنے والوں سے محبت نہیں کرتا۔‘‘
اور جو کچھ ہم نے تمہیں دے رکھا ہے ، اس میں آخرت کے طالب بنو اور دنیا میں سے اپنے حصہ کو نہ بھولو اور جس طرح خدا نے تمہارے ساتھ احسان کیا ہے ، اسی طرح تم بھی ( دوسروں کے ساتھ ) احسان کرو اور زمین میں فساد کے طالب نہ بنو ، اللہ تعالیٰ فساد چاہنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔
اور اللہ نے تجھے جو کچھ ( مال و زر ) دیا ہے ۔ اس سے آخرت کے گھر کی جستجو کر اور دنیا سے بھی اپنا حصہ فراموش نہ کر ۔ اور جس طرح اللہ نے تیرے ساتھ احسان کیا ہے تو بھی اسی طرح ( اس کے بندوں کے ساتھ ) احسان کر ۔ اور زمین میں فساد برپا کرنے کی خواہش نہ کر یقیناً اللہ فساد برپا کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا ۔
جو مال اللہ نے تجھے دیا ہے اس سے آخرت کا گھر بنانے کی فکر کر اور دنیا میں سے بھی اپنا حصہ فراموش نہ کر ۔ احسان کر جس طرح اللہ نے تیرے ساتھ احسان کیا ہے اور زمین میں فساد برپا کرنے کی کوشش نہ کر ، اللہ مفسدوں کو پسند نہیں کرتا ۔
اور جو کچھ ( مال وزر ) اللہ ( تعالیٰ ) نے تجھے عطا کیا ہے اس ( میں ) سے آخرت کے گھر ( جنت ) کو طلب کر اور دنیا سے اپنا حصہ فراموش نہ کر اور ( لوگوں سے ) بھلائی کر جس طرح اللہ ( تعالیٰ ) نے تیرے ساتھ بھلائی فرمارکھی ہے اور زمین میں فساد کی خواہش نہ کر ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔
اور اللہ نے تمہیں جو کچھ دے رکھا ہے اس کے ذریعے آخرت والا گھر بنانے کی کوشش کرو ۔ ( ٤٣ ) اور دنیا میں سے بھی اپنے حصے کو نظر انداز نہ کرو ۔ ( ٤٤ ) اور جس طرح اللہ نے تم پر احسان کیا ہے تم بھی ( دوسروں پر ) احسان کرو ۔ ( ٤٥ ) اور زمین میں فساد مچانے کی کوشش نہ کرو ۔ یقین جانو اللہ فساد مچانے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔
جومال ودولت اللہ نے تجھے دے رکھا ہے اس سے آخرت کاگھر بنانے کی فکرکراور دنیامیں بھی اپنا حصہ نہ بھولو اور لوگوں سے ایسے ہی احسان کروجیسے اللہ نے تم پر احسان کیا ہے اور ملک میں فسادکرنے کی کوشش نہ کرو کیونکہ اللہ فسادکرنے والوں کو پسندنہیں کرتا
اور جو مال تجھے اللہ نے دیا ہے اس سے آخرت کا گھر طلب کر ( ف۱۹٤ ) اور دنیا میں اپنا حصہ نہ بھول ( ف۱۹۵ ) اور احسان کر ( ف۱۹٦ ) جیسا اللہ نے تجھ پر احسان کیا اور ( ف۱۹۷ ) زمین میں فساد نہ چاه بیشک اللہ فسادیوں کو دوست نہیں رکھتا ،
اور تو اس ( دولت ) میں سے جو اللہ نے تجھے دے رکھی ہے آخرت کا گھر طلب کر ، اور دنیا سے ( بھی ) اپنا حصہ نہ بھول اور تو ( لوگوں سے ویسا ہی ) احسان کر جیسا احسان اللہ نے تجھ سے فرمایا ہے اور ملک میں ( ظلم ، ارتکاز اور استحصال کی صورت میں ) فساد انگیزی ( کی راہیں ) تلاش نہ کر ، بیشک اللہ فساد بپا کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا