किन्तु जिन को ज्ञान प्राप्त था, उन्होंने कहा, "अफ़सोस तुम पर! अल्लाह का प्रतिदान उत्तम है, उस व्यक्ति के लिए जो ईमान लाए और अच्छा कर्म करे, और यह बात उन्ही के दिलों में पड़ती है जो धैर्यवान होते हैं।"
اور جن لوگوں کو علم دیاگیاانہوں نے کہا: ’’افسوس تم پر! اﷲ تعالیٰ کااجراُس کے لیے بہت بہتر ہے جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے اور وہ چیزنہیں دی جاتی مگرصبرکرنے والوں کو۔‘‘
اور جن لوگوں کو علم عطا ہوا تھا ، انہوں نے کہا: شامت زدو! ایمان اور عمل صالح والوں کیلئے خدا کا اجر اس سے کہیں بہتر ہے اور یہ ( حکمت ) صرف صابروں ہی کو عطا ہوتی ہے ۔
اور جن لوگوں کو علم دیا گیا تھا انہوں نے کہا وائے ہو تم پر! جو شخص ایمان لائے اور نیک عمل کرے اس کیلئے اللہ کا صلہ و ثواب اس سے بہتر ہے اور یہ ( حکمت و منزلت ) صرف صبر و ثبات کرنے والوں کو مرحمت کی جاتی ہے ۔
” مگر جو لوگ علم رکھنے والے تھے وہ کہنے لگے ” افسوس تمہارے حال پر ، اللہ کا ثواب بہتر ہے اس شخص کے لیے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے ، اور یہ دولت نہیں ملتی مگر صبر کرنے والوں کو ۔ ” 100
اور جن لوگوں کو علم دیا گیا تھا انہوں نے کہا تم پر افسوس ہے جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے ان کے لیے اللہ ( تعالیٰ ) کا ثواب بہت بہتر ہے اور یہ ( نعمت ) تو صرف صبر ( واستقامت ) والوں کو عطا کی جاتی ہے
اور جن لوگوں کو ( اللہ کی طرف سے ) علم عطا ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا : تم پر افسوس ہے ( کہ تم ایسا کہہ رہے ہو ) اللہ کا دیا ہوا ثواب اس شخص کے لیے کہیں زیادہ بہتر ہے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے ، اور وہ انہی کو ملتا ہے جو صبر سے کام لیتے ہیں ۔ ( ٤٨ )
مگرجن لوگوں کو علم دیاگیا تھا انہوں نے کہاکہ:تمہارے حال پر افسوس ہے ، اللہ کاثواب زیادہ بہترہے اس شخص کے لئے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے اور یہ چیزصرف صبرکرنے والوں کو ہی حاصل ہوتی ہے
اور بولے وہ جنہیں علم دیا گیا ( ف۲۰۳ ) خرابی ہو تمہاری ، اللہ کا ثواب بہتر ہے اس کے لیے جو ایمان لائے اور اچھے کام کرے ( ف۲۰٤ ) اور یہ انھیں کو ملتا ہے جو صبر والے ہیں ( ف۲۰۵ )
اور ( دوسری طرف ) وہ لوگ جنہیں علمِ ( حق ) دیا گیا تھا بول اٹھے: تم پر افسوس ہے اللہ کا ثواب اس شخص کے لئے ( اس دولت و زینت سے کہیں زیادہ ) بہتر ہے جو ایمان لایا ہو اور نیک عمل کرتا ہو ، مگر یہ ( اجر و ثواب ) صبر کرنے والوں کے سوا کسی کو عطا نہیں کیا جائے گا