आख़िरत का घर हम उन लोगों के लिए ख़ास कर देंगे जो न धरती में अपनी बड़ाई चाहते हैं और न बिगाड़। परिणाम तो अन्ततः डर रखने वालों के पक्ष में है
یہ آخرت کاگھرہم نے ان لوگوں کے لیے بنایا ہے جو زمین میں نہ بڑا بننے کا ارادہ رکھتے ہیں اورنہ ہی فسادکا۔اورانجامِ کار متقیوں ہی کا ہے۔
یہ دارِ آخرت ہم انہی لوگوں کیلئے خاص رکھیں گے ، جو زمین میں غرور اور فساد کے چاہنے والے نہیں ہیں اور انجام کار کی کامیابی خدا ترسوں ہی کیلئے ہے ۔
یہ آخرت کا گھر ہم ان لوگوں کیلئے قرار دیتے ہیں جو زمین میں تکبر و سرکشی اور فساد برپا کرنے کا ارادہ بھی نہیں کرتے اور ( نیک ) انجام تو پرہیزگاروں کے ہی لئے ہے ۔
وہ آخرت 103 کا گھر تو ہم ان لوگوں کے لیے مخصوص کر دیں گے جو زمین میں اپنی بڑائی نہیں چاہتے 104 اور نہ فساد کرنا چاہتے ہیں ۔ 105 اور انجام کی بھلائی متقین ہی کے لیے ہے ۔ 106
یہ آخرت کا گھر ہم اسے ان لوگوں کے لیے ( مخصوص ) کرتے ہیں جو زمین ( ملک ) میں بڑائی نہیں چاہتے اور نہ فساد ( چاہتے ہیں ) اور ( اچھا ) انجام تو پرہیزگاروں کے لیے ہے ۔
وہ آخرت والا گھر تو ہم ان لوگوں کے لیے مخصوص کردیں گے جو زمین میں نہ تو بڑائی چاہتے ہیں ، اور نہ فساد ، اور آخری انجام پرہیزگاروں کے حق میں ہوگا ۔
یہ آ خرت کا گھر تو ہم ان لوگوں کے لئے مخصوص کر دیتے ہیں جو زمین میں اپنی بڑائی یافساد نہیں چاہتے اور ( بہتر ) انجام توپرہیزگاروں کے لئے ہی ہے
یہ آخرت کا گھر ( ف۲۱۱ ) ہم ان کے لیے کرتے ہیں جو زمین میں تکبر نہیں چاہتے اور نہ فساد ، اور عاقبت پرہیزگاروں ہی کی ( ف۲۱۲ ) ہے ،
۔ ( یہ ) وہ آخرت کا گھر ہے جسے ہم نے ایسے لوگوں کے لئے بنایا ہے جو نہ ( تو ) زمین میں سرکشی و تکبر چاہتے ہیں اور نہ فساد انگیزی ، اور نیک انجام پرہیزگاروں کے لئے ہے