जिस ने इस क़ुरआन की ज़िम्मेदारी तुम पर डाली है, वह तुम्हें उस के (अच्छे) अंजाम तक ज़रूर पहुँचाएगा। कहो, "मेरा रब उसे भली-भाँति जानता है जो मार्गदर्शन लेकर आया, और उसे भी जो खुली गुमराही में पड़ा है।"
یقیناجس نے آپ پرقرآن کوفرض کیاہے وہ آپ کوایک اچھے انجام تک ضرورواپس لانے والاہے آپ کہہ دیں کہ میرارب ہی زیادہ جاننے والاہے کہ کون ہدایت لے کر آیا ہے اورکون واضح گمراہی میں ہے؟
بیشک جس نے تم پر قرآن کی ذمہ داری ڈالی ہے ، وہ تمہیں ایک اچھے انجام تک پہنچا کے رہے گا ۔ کہہ دو کہ میرا رب خوب جانتا ہے کہ کون اللہ کی ہدایت لے کر آیا ہے اور کون ہے جو کھلی ہوئی گمراہی میں ہے ۔
۔ ( اے رسول ( ص ) ) جس ( خدا ) نے آپ پرقرآن ( کا پہنچانا ) فرض کیا ہے وہ آپ کو واپسی کی منزل ( مکہ ) تک پھر پہنچا کر رہے گا ۔ آپ کہئے! میرا پروردگار بہتر جانتا ہے کہ ہدایت لے کر کون آیا ہے اور کھلی ہوئی گمراہی میں کون ہے؟
اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، یقین جانو کہ جس نے یہ قرآن تم پر فرض کیا ہے 107 وہ تمہیں ایک بہترین انجام کو پہنچانے والا ہے ۔ 108 ان لوگوں سے کہہ دو کہ ” میرا رب خوب جانتا ہے کہ ہدایت لے کر کون آیا ہے اور کھلی گمراہی میں کون مبتلا ہے ۔ ”
۔ ( اے محبوب ﷺ ) بے شک جس ذات ( باری تعالیٰ ) نے آپ پر قرآن ( کی تبلیغ ) کو فرض فرمایا ہے ، البتہ وہ آپ کو لوٹنے کی جگہ ( مکہ مکرمہ ) ضرور واپس لے جائے گا ، آپ ﷺ فرمادیجیے میرا رب اسے ( بھی ) خوب جانتا ہے جو ہدایت لے کر آیا اور اسے ( بھی ) جو واضح گمراہی میں ہے ۔
۔ ( اے پیغمبر ) جس ذات نے تم پر اس قرآن کی ذمہ داری ڈالی ہے ، وہ تمہیں دوبارہ اس جگہ پر لاکر رہے گا جو ( تمہارے لیے ) انسیت کی جگہ ہے ( ٤٩ ) کہہ دو : میرا رب اس سے بھی خوب واقف ہے جو ہدایت لے کر آیا ہے ، اور اس سے بھی جو کھلی گمراہ میں مبتلا ہے ۔
اے نبی ! بلاشبہ جس ( اللہ ) نے آپ کو تبلیغ قرآن کی ذمہ داری سونپی ہے وہ آپ کو ( بہترین ) مقام پر پہنچا کر رہیگاجس کا آپ سے وعدہ کیا گیا ہے ، آپ کہہ دیجئے کہ : میرارب خوب جانتا ہے کہ کون ہدایت لے کرآیا ہے اور کون واضح گمراہی میں پڑا ہے
بیشک جس نے تم پر قرآن فرض کیا ( ف۲۱٤ ) وہ تمہیں پھیر لے جائے گا جہاں پھرنا چاہتے ہو ( ف۲۱۵ ) تم فرماؤ ، میرا رب خوب جانتا ہے اسے جو ہدایت لایا اور جو کھلی گمراہی میں ہے ( ف۲۱٦ )
بیشک جس ( رب ) نے آپ پر قرآن ( کی تبلیغ و اقامت کو ) فرض کیا ہے یقیناً وہ آپ کو ( آپ کی چاہت کے مطابق ) لوٹنے کی جگہ ( مکہ یا آخرت ) کی طرف ( فتح و کامیابی کے ساتھ ) واپس لے جانے والا ہے ۔ فرما دیجئے: میرا رب اسے خوب جانتا ہے جو ہدایت لے کر آیا اور اسے ( بھی ) جو صریح گمراہی میں ہے ۔ ٭