Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

तुम तो इस की आशा नहीं रखते थे कि तुम्हारी ओर किताब उतारी जाएगी। इस की संभावना तो केवल तुम्हारे रब की दयालुता के कारण हुई। अतः तुम इनकार करने वालों के पृष्ठपोषक न बनो

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورآپ یہ اُمیدنہ رکھتے تھے کہ آپ پر کتاب اتاری جائے گی مگر آپ کے رب کی جانب سے رحمت ہے ،چنانچہ آپ کافروں کے لیے مددگارنہ بنیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور تم تو متوقع نہ تھے کہ تم پر کتاب اتاری جائے ۔ یہ تو بس تمہارے رب کا فضل ہوا ہے اور تم ان کافروں کے پشت پناہ نہ بنو ۔

By Hussain Najfi

اور آپ کو اس بات کی امید نہیں تھی کہ آپ پر ( یہ ) کتاب نازل کی جائے گی ۔ یہ تو بس آپ کے پروردگار کی رحمت ہے ۔ لہٰذا آپ بھی کافروں کے پشت پناہ نہ بنئے گا ۔

By Moudoodi

تم اس بات کے ہرگز امیدوار نہ تھے کہ تم پر کتاب نازل کی جائے گی ، یہ تو محض تمہارے رب کی مہربانی سے ﴿ تم پر نازل ہوئی ہے﴾109 ، پس تم کافروں کے مددگار نہ بنو ۔ 110

By Mufti Naeem

اور آپ کو یہ امید نہیں تھی کہ آپ کی طرف یہ کتاب ( قرآن ) نازل کی جائے گی مگر آپ کے رب کی رحمت سے ( آپ کو نبوت ملی ) پس آپ ہرگز کافروں کے مددگار نہ بنیں

By Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) تمہیں پہلے سے یہ امید نہیں تھی کہ تم پر یہ کتاب نازل کی جائے گی ، لیکن یہ تمہارے رب کی طرف سے رحمت ہے ، لہذا کافروں کے ہرگز مددگار نہ بننا ۔

By Noor ul Amin

آپ کو ہرگز یہ توقع نہ تھی کہ یہ کتاب ( قرآن ) آپ پر نازل کی جائے گی یہ تو صرف اللہ کی مہربانی ہے لہٰذاآپ ہرگز کافروں کے مدد گارنہ بنئے

By Kanzul Eman

اور تم امید نہ رکھتے تھے کہ کتاب تم پر بھیجی جائے گی ( ف۲۱۷ ) ہاں تمہارے رب نے رحمت فرمائی تو تم ہرگز کافروں کی پشتی ( مدد ) نہ کرنا ( ف۲۱۸ )

By Tahir ul Qadri

اور تم ( حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وساطت سے اُمتِ محمدی کو خطاب ہے ) اس بات کی امید نہ رکھتے تھے کہ تم پر ( یہ ) کتاب اتاری جائے گی مگر ( یہ ) تمہارے رب کی رحمت ( سے اتری ) ہے ، پس تم ہرگز کافروں کے مددگار نہ بننا