Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और इनकार करने वाले ईमान लाने वालों से कहते हैं, "तुम हमारे मार्ग पर चलो, हम तुम्हारी ख़ताओं का बोझ उठा लेंगे।" हालाँकि वे उन की ख़ताओं में से कुछ भी उठाने वाले नहीं हैं। वे निश्चय ही झूठे हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجن لوگوں نے کفرکیا انہوں نے اُن لوگوں سے کہا جو ایمان لائے ہیں کہ ہمارے راستے کی پیروی کرو اورلازم ہے کہ ہم تمہاری خطاؤں کا بوجھ اُٹھالیں حالانکہ وہ ان کی خطاؤں میں سے کچھ بھی ہرگزاُٹھانے والے نہیں بلاشبہ وہ یقیناًجھوٹے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جن لوگوں نے کفر کیا ہے ، وہ ایمان لانے والوں سے کہتے ہیں کہ تم ہماری راہ پر چلتے رہو ، ہم تمہارے گناہوں کا بوجھ اٹھا لیں گے ۔ حالانکہ وہ ان کے گناہوں میں سے کچھ بھی اٹھانے والے نہیں بنیں گے ۔ وہ بالکل جھوٹے ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور کافر لوگ اہلِ ایمان سے کہتے ہیں کہ تم ہمارے راستہ پر چلو تمہارے گناہوں ( کا بوجھ ) ہم اٹھائیں گے ۔ حالانکہ یہ ان کے گناہوں کو کچھ بھی اٹھانے والے نہیں وہ بالکل جھوٹے ہیں ۔

By Moudoodi

یہ کافر لوگ ایمان لانے والوں سے کہتے ہیں کہ تم ہمارے طریقے کی پیروی کرو اور تمہاری خطاؤں کو ہم اپنے اوپر لے لیں گے ۔ 17 حالانکہ ان کی خطاؤں میں سے کچھ بھی وہ اپنے اوپر لینے والے نہیں ہیں ، 18 وہ قطعا جھوٹ کہتے ہیں ۔

By Mufti Naeem

اور جو کافر ہیں وہ ایمان والوں سے کہتے ہیں ہمارے راستے پر چلو اور ہم تمہارے گناہوں ( کے بوجھ ) کو اُٹھالیں گے اور وہ ( کافر ) ان ( مسلمانوں ) کے گناہوں میں سے کچھ بھی نہیں اُٹھانے والے بلاشبہ وہ لوگ البتہ جھوٹے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ، انہوں نے ایمان والوں سے کہا کہ : ہمارے راستے کے پیچھے چلو تاکہ ہم تمہاری خطاؤں کا بوجھ اٹھالیں گے ۔ حالانکہ وہ ان کی خطاؤں کا ذرا بھی بوجھ نہیں اٹھا سکتے ، اور یہ لوگ یقینا بالکل جھوٹے ہیں ۔

By Noor ul Amin

اور کافر ایمان والوں سے کہتے ہیں تم ہمارے طریقے کی پیروی کرو توہم تمہارے گناہوں کا بار اٹھالیں گے حالانکہ دوسرے کے گناہوں کاکچھ بھی بارنہ اٹھائیں گے یہ سراسرجھوٹے ہیں

By Kanzul Eman

اور کافر مسلمانوں سے بولے ہماری راہ پر چلو اور ہم تمہارے گناہ اٹھالیں گے ( ف۲٦ ) حالانکہ وہ ان کے گناہوں میں سے کچھ نہ اٹھائیں گے ، بیشک وہ جھوٹے ہیں ،

By Tahir ul Qadri

اور کافر لوگ ایمان والوں سے کہتے ہیں کہ تم ہماری راہ کی پیروی کرو اور ہم تمہاری خطاؤں ( کے بوجھ ) کو اٹھا لیں گے ، حالانکہ وہ ان کے گناہوں کا کچھ بھی ( بوجھ ) اٹھانے والے نہیں ہیں بیشک وہ جھوٹے ہیں