Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

तुम तो अल्लाह से हटकर बस मूर्तियों को पूज रहे हो और झूठ घड़ रहे हो। तुम अल्लाह से हटकर जिन को पूजते हो वे तुम्हारे लिए रोज़ी का भी अधिकार नहीं रखते। अतः तुम अल्लाह ही के यहाँ रोज़ी तलाश करो और उसी की बन्दगी करो और उस के आभारी बनो। तुम्हें उसी की ओर लौटकर जाना है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اﷲ تعالیٰ کی بجائے تم بتوں کی عبادت کرتے ہواورتم جھوٹ گھڑتے ہو،یقیناًاﷲ تعالیٰ کے سوا جن کی تم عبادت کرتے ہووہ تمہیں رزق دینے کا اختیار نہیں رکھتے سواﷲ تعالیٰ کے پاس سے رزق تلاش کرو اور اُس کی عبادت کرواوراُسی کا شکراداکرواُسی کی طرف تم واپس لائے جاؤ گے۔

By Amin Ahsan Islahi

تم اللہ کے سوا بس بتوں کی پوجا کر رہے ہو اور بہتان گھڑ رہے ہو ۔ جن کو تم اللہ کے سوا پوجتے ہو ، یہ تمہارے لئے رزق پر کوئی اختیار نہیں رکھتے تو اللہ ہی کے پاس رزق کے طالب بنو اور اسی کی بندگی کرو اور اسی کے شکر گذار رہو ۔ اس کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے ۔

By Hussain Najfi

تم اللہ کو چھوڑ کر محض بتوں کی پرستش کرتے ہو اور تم ایک جھوٹ گھڑتے ہو ۔ بےشک یہ جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو وہ تمہاری روزی کے مالک و مختار نہیں ہیں ۔ پس تم اللہ سے روزی طلب کرو اور اسی کی عبادت کرو اور اسی کا شکر ادا کرو ۔ اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤگے ۔

By Moudoodi

تم اللہ کو چھوڑ کر جنہیں پوج رہے ہو وہ تو محض بت ہیں اور تم ایک جھوٹ گھڑ رہے ہو ۔ 28 درحقیقت اللہ کے سوا جن کی تم پرستش کرتے ہو وہ تمہیں کوئی رزق بھی دینے کا اختیار نہیں رکھتے ۔ اللہ سے رزق مانگو اور اسی کی بندگی کرو اور اس کا شکر ادا کرو ، اسی کی طرف تم پلٹائے جانے والے ہو ۔ 29

By Mufti Naeem

تم لوگ تو بس اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا بتوں کی عبادت کرتے ہو اور خالص جھوٹ گَھڑتے ہو ، بلاشبہ جن کی تم عبادت کرتے ہو وہ تمہارے لیے رزق ( دینے ) کا ( بھی ) اختیار نہیں رکھتے پس اللہ ( تعالیٰ ) کے پاس ( سے ) رزق تلاش کرو اور اسی کی عبادت کرو اور اس کا شکر کرو اسی کی طرف تم لوگ لوٹائے جاؤگے

By Mufti Taqi Usmani

جو کچھ تم کرتے ہو وہ یہ ہے کہ اللہ کو چھوڑ کر تم بتوں کو پوجتے ہو ، اور جھوٹی باتیں گھڑتے ہو ، یقین جانو کہ اللہ کو چھوڑ کر جن جن کی تم عبادت کرتے ہو ، وہ تمہیں رزق دینے کا کوئی اختیار نہیں رکھتے ، اس لیے رزق اللہ کے پاس تلاش کرو ، اور اس کی عبادت کرو ، اور اس کا شکر ادا کرو ۔ اسی کے پاس تمہیں واپس لوٹایا جائے گا ۔

By Noor ul Amin

اللہ کے سواتم جن کی عبادت کرتے ہو وہ تمہیں رزق دینے کا اختیارنہیں رکھتے لہٰذااللہ سے رزق مانگو ، اسی کی عبادت کرواوراسی کا شکر کر وتم اسی کی طرف ہی لوٹا ئے جائوگے

By Kanzul Eman

تم تو اللہ کے سوا بتوں کو پوجتے ہو اور نرا جھوٹ گڑ ھتے ہو ( ف۳٦ ) بیشک وه جنھیں تم اللہ کے سوا پوجتے ہو تمہاری روزی کے کچھ مالک نہیں تو اللہ کے پاس رزق ڈھونڈو ( ف۳۷ ) اور اس کی بندگی کرو اور اس کا احسان مانو ، تمہیں اسی کی طرف پھرنا ہے ( ف۲۸ )

By Tahir ul Qadri

تم تو اللہ کے سوا بتوں کی پوجا کرتے ہو اور محض جھوٹ گھڑتے ہو ، بیشک تم اللہ کے سوا جن کی پوجا کرتے ہو وہ تمہارے لئے رزق کے مالک نہیں ہیں پس تم اللہ کی بارگاہ سے رزق طلب کیا کرو اور اسی کی عبادت کیا کرو اور اسی کا شکر بجا لایا کرو ، تم اسی کی طرف پلٹائے جاؤ گے