Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या उन्होंने देखा नहीं कि अल्लाह किस प्रकार पैदाइश का आरम्भ करता है और फिर उस की पुनरावृत्ति करता है? निस्संदेह यह अल्लाह के लिए अत्यन्त सरल है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورکیاانہوں نے نہیں دیکھا کہ اﷲ تعالیٰ کس طرح تخلیق کی ابتداء کرتاہے پھروہ اُس کااعادہ کرے گا،یقینایہ اﷲ تعالیٰ پربہت آسان ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ کس طرح اللہ خلق کا آغاز کرتا ہے ، پھر اس کا اعادہ کردیتا ہے؟ بیشک یہ اللہ کیلئے نہایت آسان ہے ۔

By Hussain Najfi

کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ کس طرح پہلی بار مخلوق کو پیدا کرتا ہے پھر کس طرح اسے دوبارہ پلٹاتا ہے؟ بےشک یہ بات اللہ کیلئے آسان ہے ۔

By Moudoodi

کیا 31 ان لوگوں نے کبھی دیکھا ہی نہیں ہے کہ اللہ کس طرح خلق کی ابتدا کرتا ہے ، پھر اس کا اعادہ کرتا ہے؟ یقینا یہ ﴿اعادہ تو﴾ اللہ کے لیے آسان تر ہے ۔ 32

By Mufti Naeem

کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ ( تعالیٰ ) کس طرح خلق ( پیدا کرنے ) کی ابتدا کرتا ہے پھر اس کا اعادہ کرے گا ، بے شک یہ اللہ ( تعالیٰ ) پر آسان ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا ان لوگوں نے یہ نہیں دیکھا کہ اللہ کس طرح مخلوق کو شروع میں پیدا کرتا ہے ؟ پھر وہی اسے دوبارہ پیدا کرے گا ، یہ کام تو اللہ کے لیے بہت آسان ہے ۔

By Noor ul Amin

کیا انہوں نے غورنہیں کیا کہ کس طرح اللہ تعالیٰ مخلوق کو پہلی بارپیداکرتا ہے پھرکس طرح اسے دوبارہ زندہ کرے گا یقینا یہ کام اللہ کے لئے بہت ہی آسان ہے

By Kanzul Eman

اور کیا انہوں نے نہ دیکھا اللہ کیونکر خلق کی ابتداء فرماتا ہے ( ف٤۱ ) پھر اسے دوبارہ بنائے گا ( ف٤۲ ) بیشک یہ اللہ کو آسان ہے ( ف٤۳ )

By Tahir ul Qadri

کیا انہوں نے نہیں دیکھا ( یعنی غور نہیں کیا ) کہ اللہ کس طرح تخلیق کی ابتداء فرماتا ہے پھر ( اسی طرح ) اس کا اعادہ فرماتا ہے ۔ بیشک یہ ( کام ) اللہ پر آسان ہے