Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जब यह हुआ कि हमारे भेजे हुए लूत के पास आए तो उन का आना उसे नागवार हुआ और उन के प्रति दिल को तंग पाया। किन्तु उन्होंने कहा, "डरो मत और न शोकाकुल हो। हम तुम्हें और तुम्हारे घर वालों को बचा लेंगे सिवाय तुम्हारी स्त्री के। वह पीछे रह जाने वालों में से है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجب ہمارے فرشتے لوط کے پاس آئے تووہ اُن سے پریشان ہوااوراُس کادل تنگ ہوااوراُنہوں نے کہاکہ ڈرو نہیں اور نہ ہی غم کرو یقیناہم تمہیں اورتمہارے گھروالوں کونجات دیں گے مگر تمہاری بیوی جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جب یوں ہوا کہ آئے ہمارے فرستادے لوط کے پاس تو وہ ان سے آزردہ اور دل تنگ ہوا اور وہ بولے کہ تم نہ کوئی اندیشہ کرو نہ غم ، ہم تم کو اور تمہارے متعلقین کو بچالیں گے بجز تمہاری بیوی کے ، وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہوگی ۔

By Hussain Najfi

اور جب ( وہ ) ہمارے بھیجے ہوئے ( فرشتے ) لوط کے پاس آئے تو وہ ان کی آمد سے رنجیدہ اور دل تنگ ہوئے اور فرشتوں نے ( ان کی حالت دیکھ کر ) کہا کہ نہ ڈرو اور نہ رنج کرو ہم آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو بچا لیں گے سوائے آپ کی بیوی کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے ۔

By Moudoodi

پھر جب ہمارے فرستادے لوط ( علیہ السلام ) کے پاس پہنچے تو ان کی آمد پر وہ سخت پریشان اور دل تنگ ہوا57 ۔ انہوں نے کہا ” نہ ڈرو اور نہ رنج کرو ۔ 58 ہم تمہیں اور تمہارے گھر والوں کو بچا لیں گے ، سوائے تمہاری بیوی کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے ۔

By Mufti Naeem

اور جس وقت ہمارے بھیجے ہوئے ( فرشتے ) ( حضرت ) لوط ( علیہ السلام ) کے پاس آئے ( تو ) وہ ان کی وجہ سے بہت پریشان ہوئے اور ان کی وجہ سے تنگ دل ہوئے اور انہوں ( فرشتوں ) نے کہا نہ ڈرئیے اور نہ ہی غم کیجیے ، بلاشبہ ، ہم آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو نجات دینے ( بچانے ) والے ہیں ، سوائے آپ کی بیوی کی وہ پیچھے رہ جانے والوں میں ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے لوط کے پاس پہنچے تو لوط ان کی وجہ سے سخت پریشان ہوئے ، اور ان کی وجہ سے ان کا دل تنگ ہونے لگا ، ان فرشتوں نے کہا : آپ نہ ڈریے ، اور نہ غم کیجیے ۔ ہم آپ کو اور آپ کے متعلقین کو بچالیں گے ، سوائے آپ کی بیوی کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں شامل رہے گی ۔

By Noor ul Amin

اور جب یہ رسول ( فرشتے ) لوط کے پاس آئے توان کی آمدپر انہیں دکھ ہوا اور دل میں گھٹن پیداہوگئی ، انہوں نے کہا: خوف نہ کرو اور غمزدہ نہ ہوہم تمہیں اور تمہارے گھر والوں کو بچا لیں گے سوائے تمہاری بیوی کے وہ پیچھے رہ جانے والوں سے ہے

By Kanzul Eman

اور جب ہمارے فرشتے لوط کے پاس ( ف۸۲ ) آئے ان کا آنا اسے ناگوار ہوا اور ان کے سبب دل تنگ ہوا ( ف۸۳ ) اور انہوں نے کہا نہ ڈریے ( ف۸٤ ) اور نہ غم کیجئے ( ف۸۵ ) بیشک ہم آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو نجات دیں گے مگر آپ کی عورت وہ رہ جانے والوں میں ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے ( فرشتے ) لوط ( علیہ السلام ) کے پاس آئے تو وہ ان ( کے آنے ) سے رنجیدہ ہوئے اور ان کے ( ارادۂ عذاب کے ) باعث نڈھال سے ہوگئے اور ( فرشتوں نے ) کہا: آپ نہ خوفزدہ ہوں اور نہ غم زدہ ہوں ، بیشک ہم آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو بچانے والے ہیں سوائے آپ کی عورت کے وہ ( عذاب کے لئے ) پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے