Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और मदयन की ओर उन के भाई शुऐब को भेजा। उस ने कहा, "ऐ मेरी क़ौम के लोगो, अल्लाह की बन्दगी करो। और अंतिम दिन की आशा रखो और धरती में बिगाड़ फैलाते मत फिरो।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورمدین کی طرف اُن کے بھائی شعیب کو(بھیجا)۔تواُس نے کہا: ’’اے میری قوم! اﷲ تعالیٰ کی عبادت کرواور آخرت کے دن کی اُمیدرکھواورزمین میں فسادبرپاکرنے والے بن کر دنگانہ کرو۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے مدین والوں کے پاس ان کے بھائی شعیب کو بھیجا تو اس نے دعوت دی: اے میری قوم کے لوگو! اللہ کی بندگی کرو اور یوم آخرت کے منتظر رہو اور زمین میں فساد مچانے والے بن کر نہ بڑھو!

By Hussain Najfi

اور ہم نے مدین ( والوں ) کی طرف ان کے بھائی شعیب کو بھیجا ۔ تو انہوں نے کہا: اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو اور روز آخرت کی امید رکھو ۔ اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرو ۔

By Moudoodi

اور مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب ( علیہ السلام ) کو بھیجا ۔ 61 اس نے کہا ” اے میری قوم کے لوگو ، اللہ کی بندگی کرو اور روز آخر کے امیدوار رہو 62 اور زمین میں مفسد بن کر زیادتیاں نہ کرتے پھرو ۔ ”

By Mufti Naeem

اور مدین کی طرف ان لوگوں کے بھائی ( حضرت ) شعیب ( علیہ السلام ) کو ( بھیجا ) پس انہوں نے فرمایا اے میری قوم! اللہ ( تعالیٰ ) کی عبادت کرو اور آخرت کے دن کی امید ( یقین ) رکھو اور زمین میں فساد پھیلاتے ہوئے مت پھرو ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب کو بھیجا ۔ چنانچہ انہوں نے کہا : میری قوم کے لوگو ! اللہ کی عبادت کرو ، اور آخرت والے دن کی امید رکھو ، اور زمین میں فساد پھیلاتے مت پھرو ۔

By Noor ul Amin

اور مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب کو بھیجا انہوں نے کہا:اے میری قوم!اللہ کی عبادت کرواور آخرت کے دن کی توقع رکھو اور ملک میں فسادنہ پھیلاتے پھرو

By Kanzul Eman

مدین کی طرف ان کے ہم قوم شعیب کو بھیجا تو اس نے فرمایا ، اے میری قوم! اللہ کی بندگی کرو اور پچھلے دن کی امید رکھو ( ف۸۷ ) اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرو ،

By Tahir ul Qadri

اور مَدیَن کی طرف ان کے ( قومی ) بھائی شعیب ( علیہ السلام ) کو ( بھیجا ) ، سو انہوں نے کہا: اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو اور یومِ آخرت کی امید رکھو اور زمین میں فساد انگیزی نہ کرتے پھرو