निस्संदेह अल्लाह उन चीज़ों को भली-भाँति जानता है, जिन्हें ये उस से हटकर पुकारते हैं। वह तो अत्यन्त प्रभुत्वशाली, तत्वदर्शी है
یقینااﷲ تعالیٰ ان تمام چیزوں کوجانتا ہے جنہیں وہ اﷲ تعالیٰ کے سواپکارتے ہیں اوروہ سب پرغالب ،کمال حکمت والا ہے۔
بیشک اللہ اچھی طرح جانتا ہے ان چیزوں کو ، جن کو یہ اس کے سوا پکارتے ہیں اور وہ غالب اور حکمت والا ہے ۔
اللہ کو چھوڑ کر یہ لوگ جس شئے کو پکارتے ہیں ۔ بےشک اللہ اسے جانتا ہے ۔ وہ غالب ہے ، بڑا حکمت والا ہے ۔
یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر جس چیز کو بھی پکارتے ہیں اللہ اسے خوب جانتا ہے اور وہی زبردست اور حکیم ہے ۔ 74
بے شک اللہ ( تعالیٰ ) خوب جانتے ہیں ان چیزوں ( معبودانِ باطل ) کو جن کو یہ لوگ پکارتے ہیں ، اور وہی زبردست غلبے والے حکمت والے ہیں
یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر جس جس چیز کو پکارتے ہیں اللہ اسے خوب جانتا ہے ، اور وہ اقتدار کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔
یہ لوگ اللہ کو چھوڑکرجس چیز کو پکارتے ہیں اللہ اسے خوب جانتا ہے اور وہی سب پر غالب اور حکمت والا ہے
اللہ جانتا ہے جس چیز کی اس کے سوا پوجا کرتے ہیں ( ف۱۰۵ ) اور وہی عزت و حکمت والا ہے ( ف۱۰٦ )
بیشک اللہ ان ( بتوں کی حقیقت ) کو جانتا ہے جن کی بھی وہ اس کے سوا پوجا کرتے ہیں ، اور وہی غالب ہے حکمت والا ہے