इसी प्रकार हम ने तुम्हारी ओर किताब अवतरित की है, तो जिन्हें हम ने किताब प्रदान की है वे उस पर ईमान लाएँगे। उन में से कुछ उस पर ईमान ला भी रहे हैं। हमारी आयतों का इनकार तो केवल न मानने वाले ही करते हैं
اوراسی طرح ہم نے آپ کی طرف کتاب نازل کی، پھر جن لوگوں کوہم نے کتاب دی وہ اس پر ایمان لاتے ہیں اور اِن (اہلِ مکہ) میں سے بھی کچھ ہیں جواُس پرایمان لاتے ہیں اورہماری آیات کاانکار کافر وں کے سواکوئی نہیں کرتا۔
اور اسی طرح ہم نے تمہاری طرف بھی کتاب اتاری تو جن کو ہم نے کتاب عطا فرمائی ہے ، وہ اس پر ایمان لائیں گے اور ان میں سے بعض اس پر ایمان لا بھی رہے ہیں اور ہماری آیات کا تو بس وہی انکار کرتے ہیں ، جو کٹر کافر ہیں ۔
اور ( اے رسول ( ص ) ) ہم نے اسی طرح آپ پر کتاب نازل کی ہے ( جس طرح پہلے رسولوں پر کتابیں نازل کی تھیں ) تو جن کو ہم نے ( پہلے ) کتاب دی تھی وہ اس ( قرآن ) پر ایمان لاتے ہیں اور ان ( اہلِ مکہ و عرب ) میں سے بھی بعض اس پر ایمان لا رہے ہیں اور ہماری آیتوں کا کافروں کے سوا اور کوئی انکار نہیں کرتا ۔
۔ ( اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ) ہم نے اسی طرح تمہاری طرف کتاب نازل کی ہے ، 84 اس لیے وہ لوگ جن کو ہم نے پہلے کتاب دی تھی وہ اس پر ایمان لاتے ہیں ، 85 اور ان لوگوں میں سے بھی بہت سے اس پر ایمان لا رہے ہیں ، 86 اور ہماری آیات کا انکار صرف کافر ہی کرتے ہیں ۔ 87
اور ( اے محبوبﷺ ) ہم نے اسی طرح آپ کی طرف کتاب نازل فرمائی ہے ، پس جن کو ( پہلے ) کتاب دی گئی وہ اس پر ایمان لاتے ہیں اور ان لوگوں ( مشرکین مکہ ) میں سے بھی بعض وہ ہیں جو اس پر ایمان لاتے ہیں اور ہماری آیتوں کا انکار تو صرف کافر لوگ ہی کرتے ہیں ۔
اور ( اے پیغمبر ) اسی طرح ہم نے تم پر کتاب نازل کی ہے ، اس لیے جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے ، وہ اس پر ایمان لاتے ہیں ، اور ان ( بت پرستوں ) میں سے بھی کچھ لوگ ہیں جو اس پر ایمان لارہے ہیں ، اور ہماری آیتوں کا انکار صرف وہی لوگ کرتے ہیں جو کافر ہیں ۔
اور ( اے نبی ) اس طرح ہم نے آپ پر یہ کتاب ( قرآن ) نازل کی ، اس پر وہ لوگ ایمان لاتے ہیں جنہیں ہم نے ( پہلے ) کتاب دی تھی اور ان ( اہل مکہ ) سے کچھ لوگ ایمان لاتے ہیں ، اور ہماری آیات سے انکارتوکافرلوگ ہی کرتے ہیں
اور اے محبوب! یونہی تمہاری طرف کتاب اتاری ( ف۱۱٦ ) تو وہ جنہیں ہم نے کتاب عطا فرمائی ( ف۱۱۷ ) اس پر ایمان لاتے ہیں ، اور کچھ ان میں سے ہیں ( ف۱۱۸ ) جو اس پر ایمان لاتے ہیں ، اور ہماری آیتوں سے منکر نہیں ہوتے مگر ( ف۱۱۹ )
اور اسی طرح ہم نے آپ کی طرف کتاب اتاری ، تو جن ( حق شناس ) لوگوں کو ہم نے ( پہلے سے ) کتاب عطا کر رکھی تھی وہ اس ( کتاب ) پر ایمان لاتے ہیں ، اور اِن ( اہلِ مکّہ ) میں سے ( بھی ) ایسے ہیں جو اس پر ایمان لاتے ہیں ، اور ہماری آیتوں کا اِنکار کافروں کے سوا کوئی نہیں کرتا