अल्लाह अपने बन्दों में से जिस के लिए चाहता है आजीविका विस्तीर्ण कर देता है और जिस के लिए चाहता है नपी-तुली कर देता है। निस्संदेह अल्लाह हरेक चीज़ को भली-भाँति जानता है
اﷲ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جس کا چاہتا ہے رزق کشادہ کرتاہے اورجس کا چاہتاہے تنگ کردیتا ہے، بلاشبہ اﷲ تعالیٰ ہر چیز کو بخوبی جاننے والا ہے۔
اللہ ہی اپنے بندوں میں سے جس کا رزق چاہتا ہے کشادہ کرتا ہے اور ( جس کا چاہتا ہے ) تنگ کردیتا ہے ۔ بیشک اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے ۔
اللہ ہی اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے روزی کشادہ کر دیتا ہے اور جس کی چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے ۔ بے شک اللہ ہر چیز کا بڑا جاننے والا ہے ۔
اللہ ہی ہے جو اپنےبندوں میں سے جس کا چاہتا ہے رزق کشادہ کرتا ہے اور جس کا چاہتا ہے تنگ کرتا ہے ، یقینا اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے ۔
اللہ ( تعالیٰ ) اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہتے ہیں روزی کشادہ کردیتے ہیں اور ( جس پر چاہتے ہیں ) اس پر تنگ ( سکیڑ دیتے ہیں ) کردیتے ہیں ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز کے جاننے والے ہیں ۔
اللہ اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہتا ہے ، رزق میں کشادگی کردیتا ہے ، اور جس کے لیے چاہتا ہے تنگی کردیتا ہے ، یقینا اللہ ہر چیز کا مکمل علم رکھتا ہے ۔
اللہ اپنے بندوں سے جس کے لئے چاہےرزق وسیع کردیتا ہے اور جس کے لئے چاہےکم کر دیتا ہے اور وہ یقیناہربات سے واقف ہے
اللہ کشادہ کرتا ہے رزق اپنے بندوں میں جس کے لیے چاہے اور تنگی فرماتا ہے جس کے لیے چاہے ، بیشک اللہ سب کچھ جانتا ہے ،
اﷲ اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے رزق کشادہ فرما دیتا ہے ، اور جس کے لئے ( چاہتا ہے ) تنگ کر دیتا ہے ، بیشک اﷲ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے