Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और यदि तुम उन से पूछो कि "किसने आकाशों और धरती को पैदा किया और सूर्य और चन्द्रमा को काम में लगाया?" तो वे बोल पड़ेंगे, "अल्लाह ने!" फिर वे किधर उलटे फिरे जाते हैं?

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور یقیناًاگرآپ اُن لوگوں سے پوچھیں کہ آسمانوں اورزمین کوکس نے پیدا کیا؟ اورسورج اور چاند کو کس نے مسخر کیا؟تو یقیناًوہ ضرورکہیں گے کہ اﷲ تعالیٰ نے۔پھروہ کہاں بہکائے جا رہے ہیں؟

By Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم ان سے پوچھو کہ کس نے پیدا کیا ہے آسمانوں اور زمین کو اور کس نے مسخر کیا ہے سورج اور چاند کو؟ تو وہ جواب دیں گے کہ اللہ نے! تو وہ کہاں اوندھے ہوجاتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور اگر آپ ان ( مشرکوں ) سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے؟ اور سورج اور چاند کو کس نے مسخر کیا ہے؟ تو وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ نے ۔ تو پھر وہ کدھر جا رہے ہیں؟

By Moudoodi

اگر 100 تم ان لوگوں سے پوچھوں کہ زمین اور آسمانوں کو کس نے پیدا کیا ہے اور چاند اور سورج کو کس نے مسخر کر رکھا ہے تو ضرور کہیں گے کہ اللہ نے ، پھر یہ کدھر سے دھوکا کھا رہے ہیں؟

By Mufti Naeem

اور ( اے مخاطب ) البتہ اگر تو ان لوگوں سے پوچھے کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا اور ( کس نے ) سورج اور چاند کو کام میں لگایا ( مسخر کیا ) ہے تو البتہ وہ ضرور کہیں گے اللہ ( تعالیٰ نے ) پس یہ لوگ کس طرف سے دھوکا دیے جارہے ہیں؟

By Mufti Taqi Usmani

اور اگر تم ان سے پوچھو کہ : کون ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ، اور سورج اور چاند کو کام پر لگایا؟ تو وہ ضرور یہ کہیں گے کہ : اللہ ! پھر آخر یہ لوگ کہاں سے اوندھے چل پڑتے ہیں؟ ( ٣٣ )

By Noor ul Amin

اگرآپ ا ن سے پوچھیں کہ زمین وآسمان کو کس نے پیدا کیا اور سورج اور چاندکوکس نے اپنے حکم کاتابع بنا رکھا ہے تو ضرورکہیں گے کہ اللہ نے پھریہ کہاں سے دھوکاکھاجاتے ہیں ؟

By Kanzul Eman

اور اگر تم ان سے پوچھو ( ف۱٤۵ ) کس نے بنائے آسمان اور زمین اور کام میں لگائے سورج اور چاند تو ضرور کہیں گے اللہ نے ، تو کہاں اوندھے جاتے ہیں ( ف۱٤٦ )

By Tahir ul Qadri

اور اگر آپ اِن ( کفّار ) سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا اور سورج اور چاند کو کس نے تابع فرمان بنا دیا ، تو وہ ضرور کہہ دیں گے: اﷲ نے ، پھر وہ کدھر الٹے جا رہے ہیں