कितने ही चलने वाले जीवधारी हैं, जो अपनी रोज़ी उठाए नहीं फिरते। अल्लाह ही उन्हें रोज़ी देता है और तुम्हें भी! वह सब कुछ सुनता, जानता है
کتنے ہی جانورہیں جو اپنا رزق اُٹھائے نہیں رکھتے ،اﷲ تعالیٰ ہی اُنہیں بھی رزق دیتا ہے اور تمہیں بھی اوروہ سب کچھ سننے والا،سب کچھ جاننے والا ہے۔
اور کتنے جانور ہیں جو اپنا رزق اٹھائے نہیں پھرتے ۔ اللہ ہی ان کو بھی رزق دیتا ہے اور تم کو بھی ۔ اور وہ سننے والا جاننے والا ہے ۔
اور کتنے زمین پر چلنے والے ( جانور ) ایسے ہیں جو اپنا رزق اٹھائے نہیں پھرتے اللہ ہی انہیں رزق دیتا ہے اور تمہیں بھی ۔ اور وہ بڑا سننے والا ( اور ) بڑا جاننے والا ہے ۔
کتنے ہی جانور ہیں جو اپنا رزق اٹھائے نہیں پھرتے ، اللہ ان کو رزق دیتا ہے اور تمہارا رازق بھی وہی ہے ، وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے ۔ 99
اور کتنے ہی چوپائے ہیں جو اپنا رزق نہیں اُٹھا ( ئے پھر ) تے اللہ ( تعالیٰ ) ان کو ( بھی ) رزق دیتا ہے ، اور تم لوگوں کو ( بھی ) اور وہی خوب سننے خوب جاننے والا ہے
اور کتنے جانور ہیں جو اپنا رزق اٹھائے نہیں پھرتے ۔ اللہ انہیں بھی رزق دیتا ہے ، اور تمہیں بھی ( ٣٢ ) اور وہی ہے جو ہر بات سنتا ، ہر چیز جانتا ہے ۔
اور کتنے ہی ایسے جانورہیںجو اپنا رزق اٹھا ئے نہیں پھرتے ، اللہ انہیں رزق دیتا ہے اور تم کو بھی وہی دیتا ہے اور وہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے
اور زمین پر کتنے ہی چلنے والے ہیں کہ اپنی روزی ساتھ نہیں رکھتے ( ف۱٤۲ ) اللہ روزی دیتا ہے انھیں اور تمہیں ( ف۱٤۳ ) اور وہی سنتا جانتا ہے ( ف۱٤٤ )
اور کتنے ہی جانور ہیں جو اپنی روزی ( اپنے ساتھ ) نہیں اٹھائے پھرتے ، اﷲ انہیں بھی رزق عطا کرتا ہے اور تمہیں بھی ، اور وہ خوب سننے والا جاننے والا ہے