Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और यह सांसारिक जीवन तो केवल दिल का बहलावा और खेल है। निस्संदेह पश्चात्वर्ती घर (का जीवन) ही वास्तविक जीवन है। क्या ही अच्छा होता कि वे जानते!

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور یہ دنیاکی زندگی کچھ نہیں ہے مگرایک دل لگی اور کھیل ہے اوریقیناًآخرت کاگھرہی یقیناًاصلی زندگی ہے،کاش وہ جانتے ہوتے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور یہ دنیا کی زندگی تو بس لہو ولعب ہے اور دارِ آخرت ہی ہے جو اصل زندگی کی جگہ ہے ، اگر وہ اس کو جانتے!

By Hussain Najfi

اور یہ دنیاوی زندگی تو محض کھیل تماشہ ہے اور حقیقی زندگی تو آخرت والی ہے ۔ کاش لوگوں کو اس ( حقیقت ) کا علم ہوتا ۔

By Moudoodi

اور یہ دنیا کی زندگی کچھ نہیں ہے مگر ایک کھیل اور دل کا بہلاوا ۔ 102 اصل زندگی کا گھر تو دار آخرت ہے ، کاش یہ لوگ جانتے ۔ 103

By Mufti Naeem

اور یہ دنیا کی زندگی تو بس ایک کھیل کود ہے اور بے شک آخرت کا گھر البتہ وہ اصل زندگی ( کا گھر ) ہے ، کاش کہ یہ لوگ جانتے

By Mufti Taqi Usmani

اور یہ دنیوی زندگی کھیل کود کے سوا کچھ بھی نہیں ( ٣٥ ) اور حقیقت یہ ہے کہ دار آخرت ہی اصل زندگی ہے ، اگر یہ لوگ جانتے ہوتے ۔

By Noor ul Amin

یہ دنیاکی زندگی کھیل تماشے کے سواکچھ نہیں اصل ہمیشہ باقی رہنے والی زندگی آخرت کا گھر ہے ، کاش!وہ لوگ بھی یہ بات جانتے ہوتے

By Kanzul Eman

اور یہ دنیا کی زندگی تو نہیں مگر کھیل کود ( ف۱٤۹ ) اور بیشک آخرت کا گھر ضرور وہی سچی زندگی ہے ( ف۱۵۰ ) کیا اچھا تھا اگر جانتے ( ف۱۵۱ )

By Tahir ul Qadri

اور ( اے لوگو! ) یہ دنیا کی زندگی کھیل اور تماشے کے سوا کچھ نہیں ہے ، اور حقیقت میں آخرت کا گھر ہی ( صحیح ) زندگی ہے ۔ کاش! وہ لوگ ( یہ راز ) جانتے ہوتے