Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जब वे नौका में सवार होते हैं तो वे अल्लाह को उस के दीन (आज्ञापालन) के लिए निष्ठा वान होकर पुकारते हैं। किन्तु जब वह उन्हें बचाकर शु्ष्क भूमि तक ले आता है तो क्या देखते हैं कि वे लगे (अल्लाह का साथ) साझी ठहराने

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پھرجب وہ کشتی میں سوارہوتے ہیں تو اﷲ تعالیٰ سے دُعامانگتے ہیں عبادت کواُسی کے لیے خالص کرتے ہوئے،پھرجب وہ اُنہیں نجات دے کر خشکی میں لے جاتاہے تب وہ اچانک ہی شرک کرنے لگتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

پس جب وہ کشتی میں سوار ہوتے ہیں تو اللہ کو پکارتے ہیں اسی کیلئے اطاعت کو خاص کرتے ہوئے ۔ پس جب ان کو خشکی کی طرف نجات دے دیتا ہے تو پھر وہ اس کے شریک ٹھہرانے لگتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

پس جب یہ لوگ کشتی میں سوار ہوتے ہیں تو اپنے دین ( و اعتقاد ) کو اللہ کیلئے خالص کرکے اس سے دعا مانگتے ہیں پھر جب انہیں نجات دے کر خشکی کی طرف لے آتا ہے تو ایک دم وہ شرک کرنے لگتے ہیں ۔

By Moudoodi

جب یہ لوگ کشتی پر سوار ہوتے ہیں تو اپنے دین کو اللہ کے لیے خالص کر کے اس سے دعا مانگتے ہیں ، پھر جب وہ انہیں بچا کر خشکی پر لے آتا ہے تو یکایک یہ شرک کرنے لگتے ہیں

By Mufti Naeem

پس جب وہ لوگ کشتی میں سوار ہوتے ہیں ( تو ) اللہ ( تعالیٰ ) ہی کو اس کے لیے دین ( عقیدہ ) کو خالص کرکے پکارتے ہیں پھر جب وہ ان کو خشکی کی طرف نجات دیتا ہے تو تب وہ ( دوبارہ ) شرک کرنے لگتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

چنانچہ جب یہ کشتی میں سوار ہوتے ہیں تو اللہ کو اس طرح پکارتے ہیں کہ ان کا اعتقاد خالص اسی پر ہوتا ہے ۔ ( ٣٦ ) پھر جب وہ انہیں بچا کر خشکی پر لے آتا ہے تو فورا شرک کرنے لگتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

پھرجب یہ کشتی میں سوار ہوتے ہیں تواللہ کی مکمل حاکمیت کو تسلیم کرتے ہوئے خا لصتاً اسے ہی پکارتے ہیں اور جب وہ انہیں بچاکرخشکی پر لے آتا ہے تواس وقت پھر شرک کرنے لگتے ہیں

By Kanzul Eman

پھر جب کشتی میں سوار ہوتے ہیں ( ف۱۵۲ ) اللہ کو پکارتے ہیں ایک اسی عقیدہ لاکر ( ف۱۵۳ ) پھر جب وہ انھیں خشکی کی طرف بچا لاتا ہے ( ف۱۵٤ ) جبھی شرک کرنے لگتے ہیں ( ف۱۵۵ )

By Tahir ul Qadri

پھر جب وہ کشتی میں سوار ہوتے ہیں تو ( مشکل وقت میں بتوں کو چھوڑ کر ) صرف اﷲ کو اس کے لئے ( اپنا ) دین خالص کرتے ہوئے پکارتے ہیں ، پھر جب اﷲ انہیں بچا کر خشکی تک پہنچا دیتا ہے تو اس وقت وہ ( دوبارہ ) شرک کرنے لگتے ہیں