Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ताकि जो कुछ हम ने उन्हें दिया है उस के प्रति वे इस तरह कृतघ्नता दिखाएँ, और ताकि इस तरह से मज़े उड़ा ले। अच्छा तो वे शीघ्र ही जान लेंगे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

تاکہ ہم نے جو انہیں دیاہے اُس کی وہ ناشکری کریں اورتاکہ فائدہ اٹھا لیں، سوجلدہی وہ جان لیں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

کہ ہم نے جو نعمت بخشی ، اس کی ناشکری کریں اور چند دن اور بہرہ مند ہولیں ، پس وہ عنقریب جانیں گے!

By Hussain Najfi

تاکہ جو نعمت ہم نے انہیں عطا کی ہے وہ اس کا کفران کریں اور تاکہ وہ لطف اٹھا لیں سو انہیں ( اس کا انجام ) عنقریب معلوم ہو جائے گا ۔

By Moudoodi

تا کہ اللہ کی دی ہوئی نجات پر اس کا کفر ان نعمت کریں اور ﴿حیات دنیا کے﴾ مزے لوٹیں ۔ 104 اچھا ، عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا ۔

By Mufti Naeem

تاکہ جو ہم نے انہیں ( نجات یا نعمت ) عطا فرمائی اس کا کفر ( ناشکری ) کریں اور تاکہ مزے اُڑاتے رہیں پس عنقریب وہ لوگ جان لیں گے

By Mufti Taqi Usmani

کرلیں یہ لوگ ناشکری اس نعمت کی جو ہم نے ان کو دی ہے ، اور اڑالیں کچھ مزے ۔ پھر وہ وقت دور نہیں جب انہیں سب پتہ چل جائے گا ۔

By Noor ul Amin

تاکہ ہم نےجو انہیں نعمتیں دیں ہیں ان کی ناشکری کریں اور کچھ اور دن مزے اڑالیں ، جلد ہی انہیں معلوم ہوجائے گا

By Kanzul Eman

کہ ناشکری کریں ہماری دی ہوئی نعمت کی ( ف۱۵٦ ) اور برتیں ۔ ( ف۱۵۷ ) تو اب جانا چاہتے ہیں ، ( ف۱۵۸ )

By Tahir ul Qadri

تاکہ اس ( نعمتِ نجات ) کی ناشکری کریں جو ہم نے انہیں عطا کی اور ( کفر کی زندگی کے حرام ) فائدے اٹھاتے رہیں ۔ پس وہ عنقریب ( اپنا انجام ) جان لیں گے