Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जो लोग ईमान लाए और उन्होंने अच्छे कर्म किए हम उन से उन की बुराइयों को दूर कर देंगे और उन्हें अवश्य ही उस का प्रतिदान प्रदान करेंगे, जो कुछ अच्छे कर्म वे करते रहे होंगे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجولوگ ایمان لائے اورانہوں نے نیکیاں کی ہیں، یقیناہم ضروراُن کی برائیاں اُن سے دورکردیں گے اوریقیناانہیں ضروربہترین جزا دیں گے جووہ عمل کیاکرتے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے تو ہم ان کی برائیاں ان پر سے جھاڑ دیں گے اور ان کو ان کے عمل کا بہترین بدلہ دیں گے ۔

By Hussain Najfi

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل بھی کئے تو ہم ان کی برائیاں دور کر دیں گے ( ان کی غلطیوں کو نظر انداز کر دیں گے ) اور ہم انہیں ان کے اعمال کی بہترین جزا دیں گے ۔

By Moudoodi

اور جو لوگ ایمان لائیں گے اور نیک اعمال کریں گے ان کی برائیاں ہم ان سے دور کر دیں گے اور انہیں ان کے بہترین اعمال کی جزا دیں گے ۔ 10

By Mufti Naeem

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کیے ہم البتہ ضرور ضرور ان سے ان کے گناہوں کو دور کردیں گے اور انہیں ان کے اعمال کا بہتر بدلہ عطا فرمائیں گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ، ہم ان کی خطاؤں کو ضرور ان سے جھاڑ دیں گے ، اور جو عمل وہ کرتے رہے ہیں ، ان کا بہترین بدلہ انہیں ضرور دیں گے ۔

By Noor ul Amin

اورجو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ہم ضرور ان کی برائیاں دورکردیں گے اورجو کچھ انہوں نے کیا ہوگاانہیں اس سے بہتربدلہ دیں گے

By Kanzul Eman

اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ہم ضرور ان کی برائیاں اتار دیں گے ( ف۱۳ ) اور ضرور انھیں اس کام پر بدلہ دیں گے جو ان کے سب کاموں میں اچھا تھا ( ف۱٤ )

By Tahir ul Qadri

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو ہم ان کی ساری خطائیں ان ( کے نامۂ اعمال ) سے مٹا دیں گے اور ہم یقیناً انہیں اس سے بہتر جزا عطا فرما دیں گے جو عمل وہ ( فی الواقع ) کرتے رہے تھے