Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और हम ने मनुष्यों को अपने माँ-बाप के साथ अच्छा व्यवहार करने की ताकीद की है। किन्तु यदि वे तुम पर ज़ोर डालें कि तू किसी ऐसी चीज़ को मेरा साक्षी ठहराए, जिस का तुझे कोई ज्ञान नहीं, तो उन की बात न मान। मेरी ही ओर तुम सबको पलटकर आना है, फिर मैं तुम्हें बता दूँगा जो कुछ तुम करते रहे होगे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورہم نے انسان کواپنے والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کی تاکیدکی ہے اوراگروہ دونوں تجھ پر دباؤڈالیں کہ تو میرے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائے جس کاتجھے کوئی علم نہیں تواُن کی اطاعت نہ کرنا،تم سب کو میرے پاس ہی لوٹ کرآناہے،پھر میں تمہیں بتادوں گاجو تم عمل کرتے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے انسان کو اس کے والدین کے ساتھ نیک سلوک کی ہدایت کی اور اگر وہ تجھ پر دباؤ ڈالیں کہ تو کسی چیز کو میرا شریک ٹھہرا ، جس کے بارے میں تجھے کوئی علم نہیں ، تو ان کی بات نہ مان ۔ میری ہی طرف تم سب کی واپسی ہے تو جو کچھ تم کرتے رہے ہو ، میں اس سے تمہیں آگاہ کروں گا ۔

By Hussain Najfi

اور ہم نے انسان کو وصیت کی ہے یعنی حکم دیا ہے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرے اور ( یہ بھی کہ ) اگر وہ تجھ پر زور ڈالیں کہ تو کسی ایسی چیز کو میرا شریک بنا جس کا تجھے کوئی علم نہیں ہے تو پھر ان کی اطاعت نہ کر تم سب کی بازگشت میری ہی طرف ہے تو میں تمہیں بتاؤں گا جو کچھ تم کیا کرتے تھے ۔

By Moudoodi

ہم نے انسان کو ہدایت کی ہے کہ اپنے والدین کے ساتھ نیک سلوک کرے ۔ لیکن اگر وہ تجھ پر زور ڈالیں کہ تو میرے ساتھ کسی ایسے ﴿معبود﴾ کو شریک ٹھہرا ئے جسے تو ﴿میرے شریک کی حیثیت سے ﴾ نہیں جانتا تو ان کی اطاعت 11 نہ کر ۔ میری ہی طرف تم سب کو پلٹ کر آنا ہے ، پھر میں تم کو بتا دوں گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو ۔ 12

By Mufti Naeem

اور ہم نے انسانوں کو اس کے والدین سے بھلائی کا تاکیدی حکم دیا اور اگر وہ تجھ پر زور ڈالیں کہ تو میرے ساتھ ایسی چیز کو شریک کر جس کا تجھے علم نہیں پس ان دونوں کی ( ایسے کاموں میں ) فرماں برداری نہ کر ، میری ہی طرف تم لوگوں کا لوٹنا ہے پس میں تمہیں تمہارے اعمال ( کے بدلے ) سے تم لوگوں کو آگاہ کروں گا

By Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے انسان کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرے ۔ اور اگر وہ تم پر زور ڈالیں کہ تم میرے ساتھ کسی ایسے ( معبود ) کو شریک ٹھہراؤ جس کے بارے میں تمہارے پاس کوئی دلیل نہیں ہے ، تو ان کا کہنا مت مانو ( ٣ ) میری ہی طرف تم سب کو لوٹ کر آنا ہے ، اس وقت میں تمہیں بتاؤں گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو ۔

By Noor ul Amin

اور ہم نے انسان کو تاکیدی حکم دیاکہ وہ اپنے والدین سے نیک سلوک کرے اور اگروہ دونوں اس بات پر زوردیں تاکہ تم میرے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائو جس کاتجھے علم نہیں توان کی بات نہ مانناتم سب کو میری ہی طرف لوٹ کرآنا ہے تو پھر میں تمہیں بتلا دونگاجو کچھ تم کیا کرتے تھے

By Kanzul Eman

اور ہم نے آدمی کو تاکید کی اپنے ماں باپ کے ساتھ بھلائی کی ( ف۱۵ ) اور اگر تو وہ تجھ سے کوشش کریں کہ تو میرا شریک ٹھہرائے جس کا تجھے علم نہیں تو تو ان کا کہا نہ مان ( ف۱٦ ) میری ہی طرف تمہارا پھرنا ہے تو میں بتادوں گا تمہیں جو تم کرتے تھے ( ف۱۷ )

By Tahir ul Qadri

اور ہم نے انسان کو اس کے والدین سے نیک سلوک کا حکم فرمایا اور اگر وہ تجھ پر ( یہ ) کوشش کریں کہ تو میرے ساتھ اس چیز کو شریک ٹھہرائے جس کا تجھے کچھ بھی علم نہیں تو ان کی اطاعت مت کر ، میری ہی طرف تم ( سب ) کو پلٹنا ہے سو میں تمہیں ان ( کاموں ) سے آگاہ کردوں گا جو تم ( دنیا میں ) کیا کرتے تھے