Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और उन लोगों की तरह न हो जाना जो फ़िरक़ों में बट गए और आपस में इख़्तिलाफ़ कर लिया बाद इसके कि उनके पास वाज़ेह अहकाम आ चुके थे, और उनके लिए बड़ा अज़ाब है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورتم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاؤجوالگ الگ ہوگئے اوراپنے پاس واضح احکامات آنے کے بعد بھی اختلاف کیااور یہی لوگ ہیں جن کے لیے بہت بڑا عذاب ہوگا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو پراگندہ ہوگئے اور جنہوں نے اختلاف کیا بعد اس کے کہ ان کے پاس واضح ہدایات آچکی تھیں اور وہی ہیں جن کیلئے بڑا عذاب ہے ۔

By Hussain Najfi

اور خبردار تم ان لوگوں کی طرح نہ بننا جو انتشار کا شکار ہوگئے اور کھلی ہوئی نشانیوں ( دلیلوں ) کے آجانے کے بعد اختلاف میں مبتلا ہوگئے ۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے بڑا عذاب ہے ۔

By Moudoodi

کہیں تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جو فرقوں میں بٹ گئے اور کھی کھلی واضح ہدایات پانے کے بعد پھر اختلافات میں مبتلا ہوئے 86 جنہوں نے یہ روش اختیار کی وہ اس روز سخت سزا پائیں گے ۔

By Mufti Naeem

اور تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے تفرقہ اختیار کیا اور اپنے پاس واضح دلائل پہنچ جانے کے بعد ( بھی ) اختلاف کیا اور ایسے ہی لوگوں کیلئے بڑا عذاب ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جن کے پاس کھلے کھلے دلائل آچکے تھے ، اس کے بعد بھی انہوں نے آپس میں پھوٹ ڈال لی اور اختلاف میں پڑگئے ، ایسے لوگوں کو سخت سزا ہوگی ۔

By Noor ul Amin

اور تم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجا ناجو فرقوں میں بٹ گئے اور روشن دلائل آجانے کے بعد آپس میں اختلاف کرنے لگے یہی لوگ ہیں جنہیں بہت عذاب ہوگا

By Kanzul Eman

اور ان جیسے نہ ہونا جو آپس میں پھٹ گئے اور ان میں پھوٹ پڑگئی ( ف۱۹۳ ) بعد اس کے کہ روشن نشانیاں انہیں آچکی تھیں ( ف۱۹٤ ) اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جو فرقوں میں بٹ گئے تھے اور جب ان کے پاس واضح نشانیاں آچکیں اس کے بعد بھی اختلاف کرنے لگے ، اور انہی لوگوں کے لئے سخت عذاب ہے